نیشنل

پاسپورٹ کی ان 6 نقلی ویب سائٹس سے چوکس رہنے عوام کو مشورہ

نئی دہلی _ 20 فروری ( اردولیکس ڈیسک) مرکزی حکومت نے  پاسپورٹ کی نقلی ویب سائٹس سے چوکس رہنے کی عوام کو وارننگ جاری کی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نیچے درج 6 نقلی  ویب سائٹس پر بھروسہ نہ کریں۔ مرکز نے واضح کیا ہے کہ کچھ ویب سائٹس اور ایپس آن لائن درخواست فارم اور اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سے متعلق خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ مرکز نے کہا کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے صرف اپنی سرکاری ویب سائٹ پر پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ صرف ویب سائٹ www.passportindia.gov.in ہی ملک بھر میں پاسپورٹ خدمات فراہم کرتی ہے۔ وزارت خارجہ ملک میں صرف 36 پاسپورٹ دفاتر اور بیرون ملک 190 مراکز کے ذریعے ملک کے شہریوں کو پاسپورٹ جاری کر رہی ہے۔
یہ مرکز کی طرف سے اعلان کردہ نقلی پاسپورٹ ویب سائٹس کی فہرست ہے۔

www.indiapassport.org
www.online-passportindia.com
www.passportindiaportal.in
www.passport-india.in
www.passport-seva.in
www.applypassport.org

متعلقہ خبریں

Back to top button