نیشنل

پنجاب پولیس کو شدت سے مطلوب امرت پال سنگھ کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری

نئی دہلی _ 22 مارچ ( اردولیکس) خالصتان علیحدگی پسند تنظیم کا ہمدرد ‘وارث پنجاب دے’ کے سربراہ امرت پال سنگھ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوگیا ہے  ہیں۔ پنجاب پولیس گزشتہ پانچ دنوں سے اس کی تلاش میں ہے ۔ پنجاب کے ساتھ ساتھ آس پاس کی ریاستوں میں بھی اس کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔ تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔ جس کے پیش نظر پولیس نے امرت پال سنگھ کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر اور غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔

 

انسپکٹر جنرل آف پولیس سکھچین سنگھ گل نے کہا کہ امرت پال سنگھ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ہم نے امرت پال سنگھ کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (LOC) اور غیر ضمانتی وارنٹ (NBW) جاری کیا ہے جو مفرور ہے۔ ہم اس کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

 

امید ہے کہ ہم اسے جلد ہی پکڑ لیں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پنجاب پولیس کو دیگر ریاستوں اور مرکزی ایجنسیوں سے بھی مکمل تعاون حاصل ہے۔

 

دوسری طرف امرت پال سنگھ پولیس سے بھاگ رہا ہے۔ پنجاب پولیس کو شبہ ہے کہ وہ مختلف روپوں میں گھوم رہا ہے، پولیس نے منگل کو امرت پال کی مختلف ملبوسات میں تصاویر جاری کیں۔ پولیس نے اس کی کلین شیون اور بغیر داڑھی کی تصاویر جاری کیں۔ پنجاب پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس تصویر میں موجود شخص سے مشابہت رکھتے ہوئے کسی کو دیکھیں تو فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button