جنرل نیوز

مناظر اسلام حضرت مولانا سید طاہر حسین گیاوی کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد 10- جولائی (راست  )بہار سے تعلق رکھنے والے ہندستان کے ممتاز ومعروف عالم دین مناظر اسلام حضرت مولانا سید طاہر حسین گیاوی نیو کالونی ولی گنج ‘ آرا بہار ولد حضرت سید سلطان احمد صاحب مرحوم کا طو یل علالت کے بعد بعمر78 سال پیر 10- جولائی 2023ء21ذی الحجہ 1444ھ کو سانحہ ارتحال ہوگیاـ مولانا سید طاہر حسین گیا وی جمعیتہ علماء ہند دہلی کے رکن بھی تھے

 

انہوں نے پلاموں جھار کھنڈ اورلوہر دگہ جھار کھنڈ میں دارالعلوم حسینیہ کے نام سے قابل فخر دینی مدارس قائم کئیے جو اپنی مثال آپ ہیں جس سے ھزاروں تشنگان علم دین اپنی پیاس بُجھا رہے ہیں – مولانا محترم کا حافظہ زبردست تھا فن خطابت میں مولانا کو عظیم الشان عبور تھا مولانا نے قرآن وحدیث کی روشنی میں دعوت دین کو عام کیا وہ توحید خالص کے علمبردار تھے امت مسلمہ کو بدعات سے دور رکھنے اور سنت نبوی صلعم کی روشنی میں زندگی گزارنے کے لئیے تلقین کی غرض سے انہوں نے ہندستان کی مختلف ریاستوں کے چپہ چپہ کا دورہ کیاتھا یہی نہیں توحید کےپیام کو عام کرنے اور امت کو خرافات سے دور رکھنے کی غرض سے مولانا نےانگلینڈ ‘ دوبئی ‘ سعودی عرب ‘ اور دیگر ممالک کا دعوتی دورہ کیا تھا – مولانا نے دس سے زائد تصنیفات کے ذریعہ عامتہ المسلمین کو اللہ و رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے واقف کرایا تھا مولانا نے دین اسلام کی ترویج واشاعت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا تھا

 

ملنساری ‘ منکسرالمزاجی ‘ چھوٹوں سے شفقت کے باعث مولانا طاہر حسین گیاوی طبقہ علماء _حفاظ کرام ‘ دینی مدارس کے ذمہ داران اور دیگر علمی اور سر بر آوردہ اصحاب میں انتہائی قدر ومنزلت کی نگا ہ سےدیکھے جاتے تھے مولانا کی وفات پر ہندستان اور دیگر ممالک کے ممتاز اکابر علما کرام اور دینی مدارس کے ذمہ داران واسلامی دانشوران نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ھے مولانا مفتی حشمت اللہ قاسمی(ممبئی) ‘ مولانا انصار قاسمی (ممبئی) اور مولانا مولانا جاوید قاسمی ( دہلی) اور دیگر معزز علمانے مولانا طاہر حسین کی دینی ‘ اصلاحی و ملی خدمات کوپُر اثر خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ دعاۓ مغفرت کی ھے ـ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ 4 فرزندان مولانا عبدالغافر ناظم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ پلامو جھارکھنڈ’ مولانا عبدالناصرناظم دارالعلوم حسینیہ لووردگہ ‘ جناب عبدالقادربی ٹیک ‘ عبدالظاہر متعلم جامعہ ملیہ دہلی اور5_دختران شامل ہیں نماز جنازہ چہارشنبہ 11- جولائی کو 8 بجے صبح نیو کالونی ولی گنج آراء میں واقع مسجد میں اداکی جاۓ گی تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آۓ گی تفصیلات کے لئیے فون 6202474644 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button