نیشنل

کئی برسوں کے بعد امیت شاہ اور چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات _ تلنگانہ اور آندھرا میں مل کر انتخابات لڑنے کا پیشکش !

File  photo 

حیدرآباد _ 4 جون ( اردولیکس) آندھراپردیش  کی سیاست میں بڑی تبدیلی کے امکانات نظر آرہے ہیں جہاں  اے پی  اپوزیشن لیڈر اور تلگو دیشم کے صدر  چندرا بابو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ چندرا بابو نائیڈ  نے 2018 میں این ڈی اے چھوڑنے کے بعد پہلی بار امیت شاہ سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں جے پی نڈا بھی موجود تھے۔ اتوار 4جون کو  وزیر اعظم مودی سے ملاقات کا موقع ہے۔

 

 

چندرا بابو گزشتہ الیکشن کے بعد ایک بار بھی ای۵مت شاہ سے نہیں ملے تھے۔ کئی سالوں بعد امیت شاہ سے ملاقات ہوئی ۔اس ملاقات کے دوران آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخابات میں مقابلہ کرنے کا چندرا بابو نائیڈو نے ارادہ ظاہر کیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد ہی دونوں جماعتوں کی انتخابی مفاہمت طے ہوگی۔

 

 

ذرائع نے بتایا کہ دونوں تلگو ریاستوں میں پون کلیان کی جناسینا اور تلگو دیشم کو ساتھ لے کر بی جے پی مقابلہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے کیونکہ دونوں ریاستوں میں بھی بی جے پی کا موقف کمزور ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button