تلنگانہ

حیدرآباد بھوت بنگلہ کی کہانی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی حقیقت

حیدرآباد: حیدر آباد کے ایک مکان کو بھوت بنگلہ یعنی ہنٹیڈ ہاؤس قرار دیتے ہوئے سوشیل میڈیا پر ویڈیوزوائرل کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لے کر ان کی کونسلنگ کی۔

 

ان نوجوانوں نے سوشل میڈیاپروائرل اپنے ویڈیوز میں دعوی کیا کہ کچھ عرصہ قبل ایک خاتون نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ مل کر بیگم پیٹ کنندن باغ کے ایک مکان میں خودکشی کرلی تھی اب وہاں بھوتوں کا بسیرا ہے۔ان نوجوانوں کے ویڈیوزدیکھ کر کئی افراد وہاں پہنچنے لگے۔

 

رات کے وقت بعض افراد اس عمارت کے آس پاس رہنے والوں کو بھی پریشان کرنے لگے جس پر وہ پولیس سے رجوع ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ اس عمارت کے قریب پولیس پکٹ تعینات کیا جائے گااور جو کوئی بھی اس عمارت کی ویڈیو بنانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

اس عمارت میں رہنے والوں نے بتایا کہ وہ اس یہاں  کرایہ سے گذشتہ سات ماہ سے مقیم ہیں، ان کو اس عمارت میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔بعض افراد نے اس عمارت کو بھوت بنگلہ سے تعبیر قرار دیتے ہوئے خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ وہ سکون سے ہیں۔

 

جس مکان کو بھوت بنگلہ قرار دیتے ہوئے سنسنی پیدا کی جا رہی ہے اس مکان میں گزشتہ سات ماہ سے ایک خاندان مقیم ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں کسی بھی طرح کی تکلیف یا پریشانی نہیں ہے وہ اس مکان میں کرائے سے مقام مقیم ہیں لیکن نوجوان یہاں پر رات کے اوقات میں ا کر تماشہ کیا کرتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button