جنرل نیوز

ڈینگی بخار کے متعلق عوام میں شعوربیدارکرنے کےضمن میں محکمے صحت کی جانب سے ریالی

بھینسہ 16/مئی ( نامہ نگار محمد مشرف )بھینسہ شہرکےاربن پرائمری ہیلتھ سنڑکنٹہ ایریا سے آج ڈینگی ڈے کےمتعلق عوام میں شعوربیدارکرنےکےضمن میں صبح 10:30 بجے ایک ریالی کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔جسمیں بھینسہ ڈپٹی ڈی ایم اینڈایچ اوڈاکڑادریس غوری۔بھینسہ میونسپل کمشنراے وینکٹیشورراؤکےعلاوہ اےاین ایم نرسنگ اسٹاف اور میونسپل عملہ نےاپنے ہاتھوں ڈینگی کےمتعلق پلے کارڈس کے لیکراس ریالی میں شامل تھے۔ریالی کےدوران محکمہ صحت اورمحکمہ بلدیہ عملہ نے لوگوں کےگھرگھرپہنچ کرعوام میں ڈینگی کےمتعلق شعوربیدارکیا۔بعدازاں اس ریالی کا اختتام واپس پرائمری ہیلتھ سنٹر پرپہنچ عمل میں آیا۔اس موقع پر بھینسہ ڈپٹی ڈی ایم اینڈایچ اوڈاکڑمحمدادریس غوری نےمیڈیا کےزریعہ مخاطب ہوتےہوئےکہاکہ ہرسال 16 مئی کوملک بھرمیں ڈینگی سےبچاؤکا قومی دن مںنایاجاتاہے۔انہوں نےڈینگی کا قومی دن مچھروں سےپھیلنےوالی بیماری کےطورپرڈینگی کی وجوہات۔علامات۔روک تھام اورپھیلاو کےبارےمیں بیداری پیداکرنےکےلیےمنایاجاتاہے۔اورکہاکہ دراصل ڈینگی ایک وائرل انفیکشن ہے جومچھروں کےکاٹنے کی وجہہ سے پھیلتاہے۔اوریہ مچھردن کےاوقات میں کاٹتےہیں ۔اورکاٹنے کے تین سے چودھا دن بعدمتاثرہ شخص میں علامات ظاہرہوتی ہے۔اسکی علامتوں میں جوڑوں کا درد۔سردرد۔چکن گنیا۔جیسی علامات شامل ہے۔یہ علامات بعض صورتوں میں جان لیوابھی ثابت ہوسکتی ہے کہا اورمزیدعوام سے کہاکہ وہ ڈینگی سے بچنے کےلیے اپنے گھروں کےاطراف صاف صفائی پرزیادہ توجے دیتے ہوئے گھروں کےاطراف کچرا نہ ڈالنے کوکہا اورکئ پانی ٹھہراہوا ہے تو اس کی فوری بحالی عمل میں لانے کوکہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button