انٹر نیشنل

پاکستان کے کئی شہر اور اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے

حیدرآباد _ 23 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان کے کئی شہر اور اضلاع پیر کی صبح سے برقی منقطع ہوجانے سے تاریکی  میں ہیں مالی بحران سے دوچار پاکستان میں اب برقی بحران بھی شروع ہو گیا ہے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں برقی کی فراہمی میں مسائل پیدا ہو گئے ہیں جس کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں اندھیرا چھا گیا۔ پیر کی صبح متعلقہ شہروں کے کئی علاقوں میں برقی  کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاور گرڈ فیل ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ آج صبح 7:34 بجے نیشنل پاور گرڈ سے فریکوئنسی میں کمی کی وجہ سے پاور گرڈ ڈاون ہوگیا۔ وزارت برقی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم صورتحال کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

Jio TV نے ایک اسٹوری  نشر کیا کہ ملک میں کئی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ برقی کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ گڈو اور کوئٹہ کے درمیان برقی سپلائی کرنے والی دو لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں جس کے باعث سپلائی بند ہو گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 22 اضلاع میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

 

برقی بحران سے نمٹنے پاکستان کی حکومت نے برقی بچت کے اقدامات فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر جمع ہونے والے قرضوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس پس منظر میں برقی کی استعمال کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لئے  ملک میں برقی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اہم تجاویز کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

بازاروں، شاپنگ مالز، ریستورانوں اور شادی خانوں کو رات کے وقت کھولنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ شاپنگ مالز کو ساڑھے 8 بجے اور شادی خانہ رات 10 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے وزیر دفاع قاضی آصف نے کہا کہ بازاروں، شادی ہالوں اور شاپنگ مالز کو رات کو جلد بند کرنے سے تقریباً 6 ہزار کروڑ روپے بچائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button