جنرل نیوز

سماجی کارکن آدتیہ کھندیشکر کی دعوت پر ڈبلیو ڈبلیو ای سوپر اسٹار دی گریٹ کھلی کی عادل آباد آمد

عادل آباد۔29/ستمبر(اردو لیکس)ڈبلیو ڈبلیو ای سوپر اسٹار دی گریٹ کھلی جمعرات کے روز عادل آباد پہنچے۔ انہوں نے مہالکشمی گنیش منڈل کے صدر آدتیہ کھنڈیشکر کی دعوت پر گنیش وسرجن پروگرام میں شرکت کی

 

۔اس موقع پر مختلف علاقوں سے شائقین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ریسلر دی گریٹ کھلی کی ایک۔جھلک دیکھنے کے لئے پہنچی۔ اس موقع پر دی گریٹ کھلی نے کہا کہ آدتیہ کھنڈیشکر کی دعوت پر عادل آباد آکر انہیں بہت خوشی ہوئی

 

۔انہوں نے آدتیہ کھنڈیشکر کی جانب سے کئے جا رہے خدمت کے پروگرام کی ستائش کی۔اس یاترا میں رکن اسمبلی جوگورامنا،میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سماجی کارکنوں کے علاوہ آدتیہ کھندیشکر کے افراد خاندان اور چاہنے والوں نے شرکت کی جبکہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد دی گریٹ کھلی کی تصاویر اور سیلفی اپنے موبائل فونز میں قید کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button