ایجوکیشن

ملک اور مسلمانوں کو مولانا ابوالکلام آزاد جیسے قائد کی ضرورت ناندیڑ میں جلسہ تقسیم انعامات ـ پروفیسر مسعود اختر کا خطاب 

ناندیڑ 15- نومبر( اردولیکس ) علامہ اقبال کی یوم ولادت کے موقع پر چوتھا ستون میڈیا گروپ ناندیڑ کی جانب سے گذشتہ کچھ دنوں پہلے جماعت ہفتم تا بارہویں جماعت کے طلباء وطالبات کے لئے کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا مقصد طلباء و طالبات میں علامہ اقبال کی زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا جس میں ناندیڑ ضلع سے ۱۹ سو طلباء و طالبات نے حصہ لیا

 

بعدازاں ۱۲ نومبر کو ناندیڑ کے اردو گھر دیگلور ناکہ میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب پروفیسر ڈاکٹر شیخ عظیم الدین صاحب فارمر ڈین ایجوکیشن یونیورسٹی آف لکھنؤ و پروفیسر محترم مسعود اختر صاحب سابقہ لیکچرار مدینہ العلوم جونئیر کالج ناندیڑ موجود تھے پروگرام کا آغاز طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ناندیڑ کے رکن حافظ مرزا اسید بیگ کی تلاوت قرآن سے ہوا برادر شیخ عمران ایڈیٹر ان چیف چوتھا ستون نے پروگرام کی غرض و غایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم ہمارے اسلاف کی زندگیوں سے واقف ہو اسی لئے ہم نے یہ فیصلہ لیا تھا کہ ہم طلباء و طالبات میں بیداری لانے کے لئے علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر کوئز مقابلے کا انعقاد کرے

 

بعدازاں مرکزی پروگرام سے سبھی مہمانان نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کا احاطہ کرنا ایسا ہے جیسے کسی سمندر کی حدبندی کرنا۔ دانشور دور اندیش سیاست داں، مفکر، فلسفی، خطیب، صحافی اور عالمی مرتبہ مجتہد جیسے القاب میں بھی ان کو قید نہیں کیا جاسکتا۔ مولانا نے صرف ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی یہ کہا جاسکتا ہے کہ آزادی کے بعد وزیرتعلیم کی حیثیت سے انہوں نے ملک کو بہت کچھ دیا۔ مولانا ایسی شخصیت کے مالک تھے کہ زندگی کے ہرشعبہ میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں بعدازاں جن طلباء و طالبات نے کوئز مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی

 

انہیں انعامات سے بھی نوازہ گیا مقابلے کا پہلا انعام ۱۰ ہزار رکھاگیا تھا جو مدینہ العلوم جونئیر کالج ناندیڑ کی طالبہ رازمین فاطمہ عرفان خان نے حاصل کیا جبکہ دوسرا 7 ہزار رضوانہ خاتون محمد ہاشم تیسرا 5 ہزار روپے کامصباح فاطمہ میر مجاہد علی خان مولانا ابوالکلام آزاد ہائی اسکول دیگلور کے طالبات کے حصہ میں گیا اور اسی کے ساتھ ہی مزید 20 ترغیبی انعامات ناندیڑ کے مختلف اسکولس کے طلباء وطالبات نے حاصل کئے

 

پروگرام میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت درج کی پروگرام کی نظامت کے فرائض برادر محمد زاہد نے بحسن خوبی انجام دیں پروگرام کو کامیاب بنانے میں چوتھا ستون میڈیا گروپ ناندیڑ کے صدر شیخ عمران ، فراز احمد ، محمد زاہد و دیگر نے بہت اہم رول ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button