جنرل نیوز

آئیٹا کورٹلہ یونٹ کی جانب سے ٹیچرس میٹ پروگرام کا انعقاد

الحمدللہ! آج بتاریخ 24/دسمبر 2023 ،بروز اتوار، بوقت ٹھیک 10:30 بجے تا 1 بجے دن،بمقام اسٹار فنکشن ہال حاجی پورہ کورٹلہ میں تربیتی اجلاس بعنوان سماج میں اساتذہ کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں منعقد ہوا.پروگرام کا آغاز مفتی محمد عمران الدین حسامی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا.جناب فصیح الدین شکیل صاحب (سکریٹری آئیٹا کورٹلہ یونٹ) نے آئیٹا (آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن) کا تعارف دیا.

 

جناب محمد آصف خان صاحب (صدر آئیٹا کورٹلہ یونٹ) نے آئیٹا کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا.مہمانِ خصوصی محترمہ اسماء زریں صاحبہ (خواتین سکریٹری آئیٹا تلنگانہ) نے آئیٹا کے مقاصد واضح کئے. مزید کہا کہ تعلیم کے حصول کے لئے آئیٹا کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی.

 

پروگرام کے روح رواں جناب عبدالرحمٰن داؤدی صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر گراج کالج نظام آباد) نے تمام حاضرین و شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مطلب انسان کے جسم، روح کی خوبیوں کو اجاگر کرنا ہے. نیز موجودہ دور مسابقت کا دور ہے. معلم کو چاہیے کہ وہ بچوں میں سرگرمیوں کے ذریعہ جوش و تحریک پیدا کرے. آپ نے مختصر مگر جامع خطاب کے ذریعہ اساتذہ کرام کو تحریک دی.

 

اس پروگرام میں آئیٹا ضلع جگتیال سے جناب محمد فہیم الدین صاحب ،جناب امجد حسین صاحب کے علاوہ جناب شیخ ابراہیم صاحب نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی.

 

جناب عبدالکریم صاحب ، جناب محمد عثمان صاحب ،جناب محمد رفیع اعجاز صاحب ،جناب عبدالرحیم صاحب ،جناب اکبر علی صاحب، جناب محمد غوث الرحمن صاحب، مولانا لئیق الرحمن قاسمی صاحب ،مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی صاحب ،مولانا کریم صاحب، حافظ مبشر عالم خان صاحب ،محمد نجیب الدین صاحب نے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی.جناب محمد یوسف علی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے.مفتی محمد ضمیر عقیل صاحب نے مہمانوں و شرکاء کا شکریہ ادا کیا.اس پروگرام میں حفاظ کرام، علماء کرام، اساتذہ کرام، مفتیان عظام، نامہ نگاروں کے علاوہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس و معلمات کی کثیر تعداد موجود تھی.

 

ہم تمام اساتذہ کرام کا بالخصوص آئیٹا کورٹلہ یونٹ کے ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں. جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے انتھک محنتیں و کاوشیں کئیں. تعاون کیا. اللـــہ آپ تمام کو بہترین اجر عطا فرمائے. آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button