تلنگانہ
حیدرآباد کے مضافات میں ہمہ منزلہ عمارت منہدم کردی گئی ۔ حیڈرا کے حکام کیکاروائی

حیدرآباد ۔ حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (HYDRA) کی تشکیل حکومت نے سرکاری املاک، تالابوں، تالابوں، پارک ایریاز اور بفر زون کی حفاظت کے مقصد دی ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی خود اس کے چیئرمین ہیں، حکومت نے سینئر آئی پی ایس رنگناتھ کو اس ادارہ کا کمشنر مقرر کیا ہے۔ ہائیڈرا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی پہلے ہی شروع کردی گئی ہے
تازہ طوپر آج ضلع میڑچل کے باچو پلی، ایراکنٹہ علاقہ میں زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارت کو منہدم کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ انہوں نے ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ کے حکم پر یہ کارروائی کی ہے۔