انٹر نیشنل

کنگ خالد ایئرپورٹ ریاض سے 11 ماہ میں 29 ملین افراد نے سفر کیا

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت کی جانب سے ویزا اجرائی کے نظام میں آسانی پیدا کئے جانے کے بعد سے سعودی عرب آنے والوں کی تعداد میں بے حد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے عداد و ش0pppمار سامنے آئے۔“مطارات الریاض کمپنی” نے دارالحکومت کے کنگ حالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کارکردگی کے حوالے سے ریکارڈ اعداد و شمار جاری کردیے۔

المدینہ اخبار کے مطابق مطارات الریاض کمپنی کنگ خالد ایئرپورٹ کے انتظامات کی نگران ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سال رواں کے شروع سے نومبر کے آخر تک کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد 29 ملین کی حد عبور کر گئی۔ 2019 کے دوران یہاں سے 28.5 ملین افراد نے سفر کیا تھا۔

مطارات الریاض کمپنی نے ایئرپورٹ پر امیگریشن کارروائی کرنے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز کے رقبے میں توسیع کا منصوبہ مکمل کرلیا۔ توسیع ٹریولنگ ہال 3 اور چار میں کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ہال نمبر تین کا رقبہ 255 مربع میٹر سے بڑھ کر 575 مربع میٹر ہوگیا جبکہ ہال نمبر چار کا رقبہ 255 مربع میٹر سے بڑھ کر 575 مربع میٹر ہوگیا۔ اس طرح دونوں ہالز کے مجموعی رقبے میں 125 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دونوں ہالز کا مجموعی رقبہ 1150 مربع میٹر ہوگیا۔

مطارات الریاض کمپنی نے سفری کارروائی میں بھی سہولت مہیا کی ہے اس کے تحت مسافروں کو لائن میں نہیں لگتنا پڑتا بلکہ بورڈنگ پاس اور لگیج کی کارروائی متحرک اور اسپیشل مشینوں کے ذریعے انجام دی جانے لگی ہے۔مطارات الریاض کمپنی نے ایئرپورٹ کے اندر تجرباتی طور پر 360 Baggage سسٹم متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہے۔ کمپنی نے نومبر میں ویٹنگ ہالز کی تعداد 8 کردی جبکہ قہوہ خانوں اور ریستورانوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button