جنرل نیوز

جنگاوں میں 4 مئی کو ضلع کے عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ _ چیرمین حج کمیٹی محمد سلیم کی شرکت

محمد خواجہ مجتہدالدین معتمد ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی اطلاع کے بموجب ضلع حج سوسایٔٹی اورصادق فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک روزہ حج تربیتی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ انشااللہ 4 مئی 2023 بروز جمعرات صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک وجیا اے سی فنکشن ہال’ نزد بلال مسجد’ حیدرآباد روڈ پر یہ تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں سنٹرل حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر حضرت مولانا مظہرالقاسمی نقشبندی صاحب’ خلیفہ مجازپیر طریقت حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی صاحب پروجیکٹر کی مدد سے مکمل مناسک حج اور زیارت مدینہ کے آداب بیان فرمائیں گے۔ صدر حج سوسائٹی مولانا عبدالحفیظ قاسمی صاحب صدارت فرمائیں گے۔

 

بطور مہمان خصوصی الحاج محمد سلیم صاحب’ چیرمین ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ اور مولانا سید خواجہ فرقان علی قاسمی امام و خطیب مسجد انجم و جنرل سکریٹری جمعیت علما کریم نگر’ مہمان اعزازی کے طور پر محمد صمد رکن بلدیہ’ مسیح الرحمن ذاکر صدر جامع مسجد جنگاؤں’ سرور محی الدین غازی صدر ضلع حج سوسائٹی ضلع ورنگل’ محمد توفیق الرحمن ریاستی جنرل سکریٹری ٹی ایس میسا’ ڈاکٹر سلطان راجہ مالک کے کے ہاسپٹل جنگاؤں و دیگر معززین شرکت فرمائیں گے

 

۔ ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کے ارکان عاملہ نے حج کمیٹی اور پرائیویٹ ٹورس سے جانے والے تمام عازمین حج اور خواہشمند احباب سے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے کی گذارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button