ایجوکیشن

سید مرتضیٰ حسین میموریل گورنمنٹ اسکول میں ڈپٹی آئی او ایس محمد مقبول احمد کا خطاب

طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اساتذہ کی ذمہ داری 

حیدرآ باد 12- اگست ( پریس نوٹ) سید مرتضیٰ حسین میموریل گورنمنٹ ہائی اسکول ہاشم نگر لنگر حوض میں اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی انسپکٹرآف اسکولس گولکنڈہ منـڈل جناب محمد مقبول احمد نے کہا کہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کا تقاضہ اور اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے

 

انہوں نے کہا کہ اساتذہ سے سرپرست حضرات غیر معمولی توقعات رکھتے ہیں اس لئیے ھماری ذمہ داری ھے کہ طلباء وطالبات میں تعلیم کے حصول کے جذبہ کو حتی المقدور پروان چڑھائیں – جناب ساجد محی الدین اور محترمہ فرحت النساء کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوۓ انہوں نے کہاکہ تدریس کو موثر بنانے کے لئیے اساتذہ مزید کاوشیں کریں منتخب ایوارڈ یافتگان کی اساتذہ کی جانب سے گلپوشی وشالپوشی کی گئی

 

ِتقریب میں ڈپٹی ایجو کیشنل آفیسر گولکنڈہ زون جناب بی وینکٹیشورولو ‘ جناب سید عبدالعظیم ساجد ‘ جناب محمد بشیر الدین ‘ جناب محمدانوارالباقی ‘ جناب محمد عبدالنعیم ‘ جناب خالد بن محمد’ جناب احمد علی طیب ‘ محترمہ نسیم سلطانہ’ محترمہ حمیرہ خاتون عشرت ‘ محترمہ ایم آمنہ’ محترمہ سیدہ افشاں ‘ محمد نور الدین قادری’ کمال احمد ‘ محمدواجد’ محمد حُسام الدین ریاض ‘ محمد یوسف ‘ عرشیہ تبسم ‘ غوثیہ بیگم ‘ سیدہ حاجرہ ‘ محمد مقصود احمد ‘ عزیز النساء ‘ سیدہ اسریٰ امتہ الخدیجہ ‘ سراج النساء بیگم ‘ جی رام منوہر’ آر اروند کمار اور نریندر پرساد موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button