ایجوکیشن

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اجراء

نئی بیاچ کے انتخاب کے لئےنئی دہلی اور حیدرآباد میں انٹرویوز کا انعقاد

 

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا

حیدرآباد۔ 12 اگسٹ ۔پریس ریلیز۔سیول سرویسس 2024 – 2023 کی کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس امتحان کے نتائج کا آج حیدرآباد میں ایم ایس کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے اجراء کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے ملک بھر میں منعقدہ انٹرنس ٹسٹ کے لئے ڈھائی ہزار خواہشمند طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا ۔ انٹرنس ٹسٹ میں مظاہرہ کی بنیاد پر 199 طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ۔ اس لسٹ کا مشاہدہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ

Home new

پر کیا جا سکتا ہے۔

 

 

انور احمد نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس لسٹ کے اجراء کےبعد اگلہ مرحلہ انٹرویوز کا ہوگا اس کے لئے دو مراکز پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ شمالی ہند کے طلبہ کے لئے انٹرویو زنئی دہلی میں 19 اور 20 اگسٹ کو منعقد ہوں گے جب کہ جنوبی ہند کے طلبہ کے لئے انٹرویوز کاحیدرآباد میں 26 اور 27 اگسٹ کو اہتمام کیا جائے گا۔

 

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے مزیدکہا کہ انٹرنس امتحان اور اس کے بعدانٹرویوکے ذریعہ منتخب طلبہ کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی واقع حیدرآباد میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہا ر کیا کہ ان طلبہ کے لئے یکم سپٹمبر 2023 سے کوچنگ کلاسس کا آغاز ہو جائے گا

 

 

جہاں ماہر اساتذہ کے ذریعہ مفت سیول سرویسس کوچنگ دی جائے گی ۔ جس میں مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ایک جامع لائبریری، ہائی اسپیڈانٹرنیٹ ، ورزش کے لئےجم اور اسپورٹس کی سہولتوں سے آراستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button