اسپشل اسٹوری

ماں کی محبت۔ دو سال سے ماں کی قبر کے پاس سو رہا ہے یہ نوجوان

نئی دہلی: جنوبی الجزائر کے صوبہ ادرار کے ولید احمد تیمی کی میونسپلٹی کے باب اللہ پیلس سے تعلق رکھنے والے اسماعیل بیرابہ کی والدہ کو وفات پائےقریب دو سال گزرگئے لیکن آج بھی ان کا غم تازہ ہے اور وہ اپنی والدہ کو نہیں بھول پائے۔ اسماعیل کا تعلق ریاست ادرار سے ہے اور وہ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد سے شدید غم اور صدمہ کا شکار ہیں۔ وہ دو سال سےماں کی قبر کے پاس ہی رہتے ہیں قبر کے بازو سوجاتے ہیں۔

 

صحافی اسامہ وحید نے اپنے پیج پر لکھا کہ ’’یہ وہ درد ہے جس نے یتیمی اور جدائی کے تصور سے بالاتر ہوکر سوگوار کا لقب اختیار کیا، یہ اس لڑکے کی کہانی ہے جس نے اپنی ماں کی قبر کو اپنی رہائش اور سکون کے لیے چنا تھا کیونکہ وہ اپنی پیاری ماں کی جدائی کا غم کسی اور طریقے سے کم نہیں کرسکتا تھا۔ شائد اسے ماں کی قبر کے پاس ہی سکون ملتا تھا۔ اس لیے وہ دو سال سےاپنی ماں کی لحد کے قریب پڑا رہتا ہے۔

 

جنوبی الجزائر کی ریاست ادرار کے گورنر نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کو ہدایت کی کہ وہ اسماعیل کے علاج کا خیال رکھیں اور اس کا جسمانی اور نفسیاتی معائنہ کریں کیونکہ اسے نفسیاتی ماہر سے رجوع کرنے سے پہلے ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی تاکہ اس کی ذہنی طاقت کا پتہ لگایا جا سکے۔

دوسری جانب بعض ممالک میں مدرز ڈے منانے والوں نے بچوں کے دلوں میں ماں کی قدر، اہمیت اور اعلیٰ مقام کی یاد دلانے کے لیے اس واقعے کو مثال کے طور پر پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button