جنرل نیوز

کریم نگر میں مسلم اسٹوذنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 76 ویں جشن یوم آزادی تقاریب کا انعقاد

کریم نگر (پریس نوٹ) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کریم نگر کے زیر اہتمام آج صدر مسلم آسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کریم نگر سادیہ ناز کی صدارت محلہ سورآن سیول ہاسپٹل روڈ کریم نگر پر ہندوستان کی 76 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی گئی.

 

ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم نے پرچم کشائی انجام دی. مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد عبد الرشید ریٹائرڈ لیکچرار و صدر تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم کریمنگر نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کا اہم رول رہا ہے. اسکے باوجود آج مسلمانوں کو مشکوک نظر سے دیکھا جارہا ہے جبکہ مسلمانوں نے اپنے وطن کی آزادی کیلئے ہنستے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا.

 

انہوں نے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی اس پہل کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذہب آ سلام میں بھی وطن سے محبت کرنے کا درس دیا گیا ہے. محمد ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آذادی کی تاریخ ہندوستانی مسلمانوں سے بھری پڑی ہے جس کو آج ہماری نئی نسل کو واقف کروانا ہے حد ضروری ہے.

 

ریاض علی رضوی نے اپنا سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تقریباً 5000سے زائد علمائے کرام کو انگروں نے دہلی سے لیکر میرٹھ تک کے جھاڈوں پر پھانسی دے کر ہمارے علمائے دین کی نعشوں کو لٹکایا گیا. آج بھی وطن کے لئے مر مٹنے والے تقریباً 60ہزار سے زائد مسلمانوں کے نام انڈیا گیٹ پر درج ہیں. ریا ض علی رضوی نے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آج آیم ایس او نے بہت ہی کم وقفہ میں اپنی خدمات کے زریعہ عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے.

 

اس موقع پر بومکل سرپنچ پی سرینواس نے ایم ایس او کی سراہنا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی. محمد فیاض علی رضوی ریاستی سیکریٹری تلنگانہ اقلیتی ملازمین TSMESA نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دیش 15 اگسٹ 1947 کو آزاد ہوا جس کا آج ہم 76 واں جشن یوم آزادی تقاریب منارہے ہیں. لیکن یہ آزادی ہمیں یوں ہی حاصل نہیں ہوئی بلکہ اس کو ہمارے ابادواجداد نے خون جگر سے سینچا ہے

 

. آمین احمد خان مسعود جوائنٹ سیکرٹری مسجد کوٹلہ شیخان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں تمام شہریوں کو مکمل طور پر مساویانہ جقوق حاصل ہیں. جدوجہد آزادی میں ہندوستانی مسلمانوں نے دیگر ابنائے وطن کے شانہ بشانہ حصہ لیتے ہوئے اپنی عظیم جانوں کی قربانی دی ہے.

 

محمد عبد المقتدر مکرم خازن مسجد کوٹلہ شیخان ,نریش یوتھ لیڈر, باسط اقلیتی کانگریس لیڈر, محمد ارشد علی, صدر ایم ایس او سادیہ ناز, فرحین سلطانہ, سوفیا ناز, بشرای ماہم نائب صدور ایم ایس او, جنرل سیکریٹری عائشہ محبوبی, جوائنٹ سیکرٹری سمرین رخصار, زارا مریم, اقصی مسکان, عائشہ افنان, رمشہ, رمشہ عرشیںن, زوحہ فاطمہ, جویریہ و دیگر موجود تھے. پر چم کشائی کے بعد زید عرفان, زینب, زنیرہ مریم, جویریہ, حشمیرہ مریم کمسن طالب علموں نےدیش بھکتی کے گیت پر زبردست پروگرام پیش کیا. بعد ازاں سادیہ ناز صدر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی قیادت میں غریب و نادر مریضوں میں میوہ جات پھل تقسیم کئے گئے.

متعلقہ خبریں

Back to top button