نیشنل

ملک کی 8 ریاستوں میں جلد کی بیماری سے 67 ہزار گایوں کی موت _ تلنگانہ میں چوکسی

حیدرآباد _ 13 ستمبر ( اردولیکس) ہندوستان کی 8 ریاستوں میں گایوں میں جلد کی بیماری ” لمپی اسکن ” تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جولائی سے اب تک 67,000 سے زیادہ گائے  اس بیماری کی وجہ سے مر چکے ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی گئی ہے۔فی الحال یہ بیماری گجرات، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور جموں و کشمیر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اور آندھراپردیش کے چند مقامات پر بھی اس بیماری کے چند جانوروں میں مشتبہ علامات دیکھے گئے ۔
راجستھان میں اس بیماری سے روزانہ 600-700 اموات ہورہی  ہیں۔ لیکن دوسری ریاستوں میں، یہ ایک ہی دن میں 100 سے بھی کم ہے

تلنگانہ حکومت نے جانوروں بالخصوص گایوں میں لمپی اسکن کی بیماری شروع کی اطلاعات کے ساتھ ہی چوکسی اختیار کرلی ہے اور دیگر ریاستوں سے گایوں کی تلنگانہ کو منتقل کرنے کے اقدامات پر روک لگا دی ہے اس کےلئے بھدراچلم ضلع میں چار چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں تاکہ دیگر ریاستوں کے گایوں کو تلنگانہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button