انٹر نیشنل
پاکستان کے دارلعلوم میں نماز جمعہ کے وقت خودکش دھماکہ 6 جاں بحق

نئی دہلی: پاکستان کے دارالعلوم حقانیہ میں آج نماز جمعہ کے موقع پر بم دھماکہ ہوا جس میں مولانا حامد الحق سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا نے پولیس کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب
بڑی تعداد میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ عبد الرشید کے مطابق مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق ضلع نوشہرہ میں واقع دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں مدرسے کے مہتمم مولانا حامد الحق حقانی
سمیت کم ازکم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔یہ حملہ مسلمانوں کے لیے مقدس ماہ رمضان کے آغاز سے قبل آج جعمہ 28 فروری کو اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں نمازی مسجد میں موجود تھے۔