جنرل نیوز

کھمم شہر میں رمضان المبارک کے آغاز سے روح پر ور مناظر _ نمازوں اور تراویح میں فرزندان توحید کا کثیر اجتماع ، بازاروں میں افطاری کی خریداری کے لیے روزہ داروں کا ہجوم

کھمم شہر میں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی پر رونق مناظر دیکھنے میں آرھے ھیں فرزندان توحید خشوع و خضوع کے ساتھ عبادتوں میں مصروف ہے کھمم شہر کے مساجد فرزندان توحید کے کثیر مجمعے سے پانچوں نمازوں اور تراویح میں بھری ہوی نظر آرہی ہے شہر کے مختلف محلہ جات میں خواتین کے لئے بھی نماز تراویح کا نظم کیاگیا جس سے خواتین بھر پور استفادہ کرتے ہوئے کثیر تعداد میں خواتین خشوع و خضوع کے ساتھ نماز تراویح ادا کررہی ہے

کھمم شہر کے بازار بعد ظہر تا افطار روزہ داروں سے بھرے ہوئے نظر آرہے ہے افطار کے لئے میوا اور پھل کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا خریداری کے لئے روزہ داروں کا ہجوم بازاروں میں دیکھا جا رہا ہے اور روزہ داروں کے لئے رمضان المبارک کی مخصوص غزا حلیم کے دوکانات بھی کھمم شہر میں کثرت سے لگائے ہے بہر حال کھمم شہر میں ماہ صیام رمضان المبارک کے آغاز سے ہی پر رونق مناظر دیکھنے میں آرھے ہے اور فرزندان توحید خشوع و خضوع کے ساتھ عبادتوں میں مصروف ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی برکت سے امت مسلمہ کی مغفرت کے فیصلے فرمائے آمین ثم آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button