جنرل نیوز

سیدعبدالباسط انور صاحب کے انتقال پر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کا اظہار تعزیت

ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کا اظہار تعزیت _ ادارہ ادب اسلامی جنوبی ہند کے ذمہ داران خواجہ مسیح الدین ابو نبیل و خواجہ معین الدین احمر۔ محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کا مشترکہ تعزیتی پیغام۔

تحریک اسلامی کا ایک جانباز سپاہی اقامت دین کی جدوجہد کا کے مجاہد سیدعبدالباسط انور صاحب مرحوم 16/اگست کی درمیانی شب اس دار فانی سے رخصت ہویے۔ آہ باسط بھائی

موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس

یوں تو آتے ہیں سبھی دنیا میں مرنے کے لیے۔ مرحوم عنفوان شباب سے ہی اقامت دین کی تحریک سے وابسطہ رہے۔ طالب علمی کے دور میں اسٹوڈنٹس اسلامک یونین SIU قیام عمل میں آیا مجھے 9نومبر1979کا وہ دن یاد ہےجب اس عظیم شخصت کے رخ انورپر پہلی نظرپڑی تھی اس دن سے آج تک دل میں گھر کیے ہوےتھی ۔اسم با مسمی ۔ بحیثیت صدر فرائض منصبی انجام دیے۔ بعد میں اسلامی طلبا تنظیم کا نام بدل کر SIO رکھا گیا اور صدارت کے فرائض انجام دیے۔ مرحوم بحیثیت امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند متحدہ آ دھراپردیش کے مسلسل تین میقات پورے انہماک سے ذمہ داریاں انجام دیں۔ بعد ازآں مرکز میں شعبہ تربیت کے سکرٹری مقرر ہویے۔ اور رواں میقات میں تربیت گاہ کا سرپرست بنایاگیا ۔سیدعبدالباسط انور صاحب بہترین طرز ادیب اور ایک اچھے افسانہ نگار و انشا پرداز تھے۔ انھیں ادب سے گہرا لگاو تھا صالح تعمیری و اصلاحی ادب کے علمبردار رہے، چنانچہ ادارہ ادب اسلامی کی مجلس اعلی کے رکن بھی رہے۔ آپ کی ادارہ سے اس گہرے دلی لگاؤ کی وجہ سے ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے اپنے پہلے اجلاس عاملہ اور ریاستی مشاعرہ منعقدہ جگتیال کی صدارت محترم ک ذمہ کی تھی اور مشاعرہ بڑی کامیابی سے ہم کنار ہوا۔آپ کی تحریروں میں معاشرہ کے مسائل خیالات جذبات اور نفسیات کی دلکش اور عبرت انگیز عکاسی ملتی ہے۔ پاکیزہ جذبات تعمیری افکار اور مثبت آفاقی اقدار مزین و اراستہ ملتی ہیں۔ ادب اسلامی اور اردو کے فروغ کے سلسلہ میں بھی آپ کی کاوشیں قدر کی نگاہ سے دیکھی جائینگی۔ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ مرحوم سید باسط انور صاحب کے اس غمناک سانحہ ارتحال پر شدید رنج و ملال کا اظہار کرتا ہے اور آپ کی شخصیت کو اس شعر کے مصداق سمجھتا ہے کہ "ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔ اوردعا گو ہے کہ اللہ تبارک تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کی تحریک اسلامی و اسلامی ادب کی خدمات کو شرف قبولیت عطا کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام و مرتبہ پر فائز رکھے۔تمام لواحقین دوست احباب تحریک اسلامی کے‌ ارکان وکارکنان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ تحریک اسلامی کو موصوف کا نعم البدل عطا فرمائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button