اسپشل اسٹوری

وزیراعظم نریندر مودی مصر پہنچ گئے _ قاہرہ ایرپورٹ پر شاندار استقبال

نئی دہلی، 24 . (اردولیکس ڈیسک ) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورے امریکہ کو ختم کرنے کے بعد دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچے۔ واشنگٹن سے قاہرہ پہنچنے پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا اور ائرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔

 

وزیراعظم مودی کا یہ مصر کا پہلا دورہ ہے اور وہ 1997 کے بعد مصر  کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ مودى صدر السيسی کی دعوت پر قاہرہ میں ہیں۔ ان کے استقبال کے لیے  مصر کے وزیراعظم مصطفی کمال مدبولی اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ صدر السيسى اس سال نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔

 

مودی  ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ وہ مصر کے چیف امام ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم عالم سے ملاقات کریں گے۔ وہ مصر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کچھ اسکالرز اور مفکرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

اس دورے کے دوران مسٹر مودی ہیلیو پولس وار میموریل کا دورہکرنے والے ہیں۔ یادگار کامن ویلتھ نے ان 3799 ہندوستانی فوجیوںکے اعزاز میں قائم کی ہے جنہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دورانمصری محاذ پر اس وقت کی برطانوی فوج میں خدمات انجام دیں۔مودی 11ویں صدی کی مشہور الحکیم مسجد بھی جائیں گے۔اس مسجد کی تزئین و آرائش داؤدی بوہرہ برادری کے تعاون  کی

متعلقہ خبریں

Back to top button