جنرل نیوز

حق رائے دہی کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے کھمم میں 5 کے رن ریالی کا انعقاد

نئے ووٹروں میں شعور بیدار کرنے کے لیے آج کھمم کے زڈ پی سرکل سے 5 کے رن ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا ریالی میں انٹر میڈیٹ انجینئرنگ کالج کے طلباء اور مختلف این جی اوس کے ذمداران نے شرکت کی کھمم کلکٹر وی پی گوتم نے جنڈی دیکھاتے ھوے 5 کے رن ریالی کا آغاز کیا

 

ریالی کا اختتام کھمم کے سردار پٹیل اسٹیڈیم پر ہوا اس موقع پر کھمم کلکٹر وی پی گوتم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 5 کے رن ریالی کے انعقاد کا مقصد عوام میں حق رائے دہی کے سلسلے میں شعور بیدار کرنا ہے بالخصوص جن بچوں کی عمر 18 سال ہوچکی وہ بچے بھی اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اپنا ووٹ رجسٹریشن کروائیے ووٹ ھمارا جمہوری حق ہے ووٹ برائے نوٹ کے چلن کو ختم کرنے کے لیے ذمدار افراد کو آگے بڑھکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا نئے ووٹروں سے کہا کہ اپنے ووٹ کو اپنے قریبی سنٹر پر پہلے ہی جانچ لے حق رائے دہی کے لیے اور ووٹر لسٹ میں اور بالخصوص نئے ووٹروں کو اپنا نام درج کروانے کے لیے حکومتی سطح پر ایپ بھی متعارف کرایا گیا

 

اور اپنے قریبی رائے دہی مرکز پر بھی اپنا نام اندراج کرواکر حق رائے دہی سے بھر پور استفادہ کریں اس موقع پر کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر کھمم بلدیہ کارپوریشن کمشنر آدرش سربی کے علاوہ مختلف محکمے جات کے اعلی عہدیداران موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button