جنرل نیوز

فتنوں سے ملت اسلامیہ کو بچانے کے لیے عقیدہ ختم نبوت کا جاننا اور اسکی حفاظت کرنا انتہائی ضروری

کاماریڈی20 اگست (اردو لیکس)اس پرآشوب دور میں جہالت جہاں اپنے عروج پر ہے، وہیں ہر روز نئے نئے فتنے وجود میں آرہے ہیں، قیامت کی علامتوں میں سے ہے کہ قرب قیامت بارش کے قطرات کی طرح فتنے وجود میں آئیں گے، اسلامی تشخص کیساتھ ایمان کی سلامتی کیلئے عقائد اسلام کا جاننا ضروری ہے، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے مشاورتی اجلاس سے مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی قاسمی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے اراکین و ذمہ داران مجلس سے ان خیالات کا اظہار کیا،

 

نیز مولانا نے عام مسلمانوں کو مساجد سے جوڑنے، علماء کرام کی مجالس سے استفادہ کروانے، بچوں کو مکتب کی تعلیم سے آراستہ کروانے، بچیوں اور خواتین کے لیے ہفتہ واری پروگرام چلانے کیساتھ نوجوان نسل کے دین و ایمان کی حفاظت کیلئے انٹرنیٹ کے بجائے دینی اجتماعات سے مستفیض کروانے مستقل جدوجہد اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب دی، اس اہم اجلاس میں تعمیر مساجد ودیگر رفاہی فلاحی خدمات کا جائزہ لیا گیا، موجودہ دور کے فتنوں کا سد باب کے سلسلے میں یکم ستمبر 2023ء اہم اجلاس منعقد کرنا طئے پایا، حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس نے اجلاس کی کاروائی چلائی،

 

مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس، مفتی عمران خان قاسمی مبلغ مجلس، مولانا نظرالحق قاسمی نگران مجلس، مولانا منظور مظاہری منتظم مجلس، حافظ محمد عبدالواجد حلیمی رکن تاسیسی مجلس، حافظ عبداللہ منیری نظام پیٹ، مولانا شعیب خان قاسمی، حافظ یوسف حلیمی انور، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری، شیخ اسماعیل، محمد عزیز الدین عزیز ودیگر اہم ارکان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button