تلنگانہ

حیدرآباد میں اسلامی کوئز کا اہتمام۔‌حصہ لینے والے طلبہ میں نقد انعامات اور ٹرافیاں کی تقسیم

حیدرآباد: امریکہ میں مقیم حیدرآباد کی شہری عائشہ مقصود کی جانب سے 24 /اگست کو مسجد نور قریب سوریہ نگر ٹولی چوکی میں شام 4 بجکر 30 منٹ سے رات 10 بجکر 30منٹ تک ایک اسلامی کوئز کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس مقابلہ میں اسکول اور کالج کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبا کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی جائینگی۔ حاضرین میں سے جواب دینے والوں کو ترغیبی انعامات دیئے جائینگے ۔

 

 

*اسکول* ۔۔۔ انعام اول ۔۔10 ہزار
انعام دوم۔۔8 ہزارروپے
انعام سوم۔۔ 6 ہزار روپے
*کالج*
انعام اول۔۔12 ہزار روپے
انعام دوم ۔۔10 ہزار روپے
انعام سوم۔۔8 ہزار روپے

 

محترمہ عایشہ مقصود شروع سے ہی سماجی و تعلیمی میدان میں سرگرم رہی ہیں۔ اس کوئز مقابلہ کا مقصد اسکول اور کالج کے طلبہ کی اسلامی معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔
مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے اس نمبر پر👇🏻👇🏻👇🏻
*7569735170*
رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

رجسٹریشن 23/اگست شام پانچ بجے تک کروالیں۔
*نوٹ*: طلبا سے رجسٹریشن فیس نہیں لی جائیگی۔
*وقت کی پابندی لازمی ہے*

متعلقہ خبریں

Back to top button