جنرل نیوز

کندی سرینواس ریڈی عادل آباد اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار

عادل آباد۔27/اکتوبر(اردو لیکس)تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنی دوسری فہرست جاری کردی ہے-حلقہ اسمبلی عادل آباد سے کندی سرینواس ریڈی کو کانگریس پارٹی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔کندی سرینواس ریڈی کو کانگریس پارٹی امیدوار بنانے کے اعلان کے ساتھ ہی پارٹی قائدین و کارکنان میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔

 

پراجا سیوا بھون میں جشن کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔پارٹی کارکنان خوشی میں آتش بازی اور رقص کرتے ہوئے دیکھے گئے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس پارٹی میں کندی سرینواس ریڈی کے مخالف لیڈرس کندی سرینواس ریڈی سے جڑکر کام کرتے ہیں یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے طاقت آزمائی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button