نیشنل

آندھراپردیش میں کشتی الٹ جانے سے 6 نوجوان پانی میں غرق

نیلور _ 27 فروری ( اردولیکس) آندھراپردیش میں کشتی الٹ جانے سے 6 نوجوان تالاب میں غرق ہوگئے ۔10نوجوانوں کا ایک گروپ جن  کا تعلق آندھراپردیش کے نیلور سے ہے، ضلع کے توڈیرو میں واقع تالاب میں کشتی رانی کے لئے اتوار کو گئے تھے اس دوران کشتی الٹ گئی  ان میں سے 6نوجوان لاپتہ ہوگئے ۔  نوجوانوں  کی شناخت سریندر، بالاجی، کلیان، سری ناتھ، راگھوا، پرشانت کے طورپر کی گئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ 6 نوجوان تیراکی سے واقف نہیں تھے گروپ میں شامل 4 نوجوان روی ، کرن، مہیندر اور مہیش تیراکی سے واقف تھے محفوظ طورپر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب رہے۔اس تالاب کی گہرائی 20فیٹ ہے۔اتوار کی شب یہ واقعہ پیش آیا۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔اور آج دوسرے دن ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے  نوجوانوں کی نعشیں نکال لی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button