نیشنل

درگاہ شریف کی زیارت کو آنے والے دو بھائی ماں کی آنکھوں کے سامنے ندی میں غرق _ تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد۔24 اکتوبر (اردولیکس) درگاہ کی زیارت کو آنے والے دو بھائی اپنی ماں کی آنکھوں کے سامنے ندی میں غرق ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے گنٹور ضلع کے سنددی گنٹہ کے ایل بی نگر سے تعلق رکھنے والی شیخ جان بی اپنے دوبیٹوں کے ساتھ زیارت کے سلسلہ میں جان پہاڑ درگاہ شریف آئی تھی۔

 

خاتون کے دو بیٹے 23سالہ سبحان اور 21سالہ ناگور ندی میں گئے تاہم یہ دونوں تیراکی سے واقف نہیں تھے اور پانی کی گہرائی کا اندازہ کئے بغیر ندی میں اتر گئے ۔جس  کی وجہ سے دریا میں غرق ہونے لگے بیٹوں کوبچانے کیلئے ماں چیخ وپکارکرنے لگی تاہم اس کی آنکھوں کے سامنے یہ دونوں ندی میں غرق ہوگئے۔مقامی لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے ماہر تیراک کی مدد سے نعشوں کو ندی سے نکال لیا ۔ اور پوسٹ مارٹم کے لئے سوریہ پیٹ ہاسپٹل منتقل کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button