نیشنل

سچن تنڈولکر کے سیکوریٹی گارڈ نے گولی مارکرخودکشی کرلی

ممبئی: ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے سیکوریٹی گارڈ نے بندوق سے گولی مارکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آج جام نگر شہر میں پیش آیا۔ 39 سالہ پرکاش کاپڑے جو کہ

 

بھارت رتن سچن تنڈولکرکی سیکوریٹی پر مامور تھا، اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس ایس پی آرایف کا جوان بتایا گیا ہے۔ وہ چھٹی پر اپنے آبائی مقام گیا تھا جہاں اس نے کل رات دیر گئے سرکاری بندوق سے گردن میں گولی مار کرخودکشی کرلی۔ انتہائی اقدام کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button