نیشنل

ٹھاکرے خاندان کی اصل شیو سینا اور انتخابی نشان یکناتھ شنڈے گروپ کو مختص _ الیکشن کمیشن کا فیصلہ

نئی دہلی، 17 فروری (اردولیکس) شیو سینا کے اصل انتخابی نشان پر حق کے لئے دو گروپ  کے درمیان جاری قانونی جنگ میں الیکشن کمیشن نے پارٹی کا اصل نام اور انتخابی نشان کمان اور تیر چیف منسٹر شنڈے گروپ کو دے دیا ہے۔ آج جاری قطعی فیصلے میں کمیشن نے یہ رولنگ دی ہے کہ پارٹی کا نام "شیو سینا اور انتخابی نشان تیر کمان چیف منسٹر ایکنا ناتھ شنڈے جو درخواست گزار  ہیں کے پاس ہو گا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا نام ‘بالا صاحب شیو سینا اور انتخابی نشان دو تلواریں اور ایک ڈھال’، جو پہلے 11 اکتوبر کو عبوری حکم میں شنڈے دھڑے کو الاٹ کیا گیا تھا، منجمد کر دیا جائے گا اور استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ادھو ٹھاکرے  گروپ کو مہاراشٹر کے چنچو اڑ اور قصبہ پیٹھ اسمبلی حلقوں کے لیے جاری ضمنی انتخابات میں شیو سینا( ادھو بالا صاحب ٹھا کرے) نام اور انتخابی نشان جلتی مشعل استعمال کرنے کا حق حاصل ہو گا۔ گزشتہ سال 10 اکتوبر کو کمیشن کے ایک عبوری حکم میں ادھو گروپ کو نام اور نشان الاٹ کیا گیا تھا۔

 

کمیشن نے اپنے عبوری حکم نامے میں فریقین میں اندرونی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور اندرونی تنازعات کو جمہوری نظام کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

اسی دوران ادھو ٹھاکرے گروپ سے وابستہ پارٹی کے سینئر لیڈر و رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں قانونی لڑائی لڑیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button