تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد میں ضرورت مند افراد کی امداد کے لئے جامع سروے

عادل آباد چریٹیبل ٹرسٹ کا کارنامہ ۔ مفتی عبدالغنی قاسمی ، ٹرسٹ چیرمین محمد یونس اکبانی و دیگر کے خطاب

عادل آباد۔2/ستمبر(اردو لیکس)حضرت مولانا و مفتی عبدالغنی قاسمی نے کہا کہ شادی بیاہ میں بے جا رسومات اور طعام پر زیادہ روپیہ صرف کرنے کو مسلمان اپنی شان سمجھتے ہیں اور کروڑوں روپے کے سرمایہ سے عالیشان مکانات کی تعمیر کو اپنی ضروریات تصور کر رہے ہیں

 

۔جس سے گریز کرنے کا انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا۔ہفتہ کے روز عادل آباد شہر مستقر کے رائل فنکشن ہال میں عادل آباد چریٹیبل ٹرسٹ” کے زیراہتمام و ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج محمد یونس اکبانی کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں حضرت مولانا و مفتی عبدالغنی قاسمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مفتی عبدالغنی قاسمی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسے مسلمان افراد جنہیں اللہ تعالی نے مال و دولت سے نوازا ہے

 

۔وہ بے جا اصراف سے نجات پاتے ہوئے اپنے مال و دولت کی زکوۃ نکال کر ضرورت مند افراد میں تقسیم کریں۔جبکہ سرمایہ کار اکثر افراد اپنے مال کی زکوۃ نکالنے میں اپنی سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔مال کی زکوۃ نکالنے پر اللہ تعالی نے دونوں جہاں میں کامیابی کا وعدہ فرمایا ہے۔بیماریوں پر ہزاروں روپیہ خرچ کیے جاتے ہیں جبکہ بیماروں کی شفا صدقہ ادا کرنے میں اللہ تعالی نے رکھی ہے۔انہوں نے صدقہ بھی کثرت سے ادا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ملک کے حالات پر نظرثانی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر مقامات پر مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بر قرار ہے

 

۔ایسی صورت میں تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر اپنی اپنی زکوۃ کی رقم متحدہ طور پر ضرورت مندوں میں استعمال کرنے پر زور دیا۔مفتی صاحب نے محمد یونس اکبانی کی خدمات کی بھر پور ستائش کی۔قبل ازاں یونس اکبانی نے اجلاس کی تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ ضرورت مندوں کا سروے کرانے کا مقصد ان تک ضروریات زندگی کو مؤثر طریقہ سے پہنچانا ہے۔تاکہ مسلم خواتین غیروں کے در پر جانے سے بچ جائیں۔یونس اکبانی نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بیوہ و ضرورت مند خواتین کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے خصوصی ٹیلرنگ سنٹرل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس کے علاوہ مفت کمپیوٹر کی ٹرینگ بھی دی جائے گی۔وہیں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیمات سے بھی استفادہ کے لئے اقدامات کیے جائیں گے

 

۔انہوں نے متحدہ طور پر زکوٰۃ کی رقم کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا مشورہ دیا۔وہیں عادل آباد چریٹیبل ٹرسٹ سے جڑنے کا بھی مشورہ دیا۔ضلع صدر جمعیتہ حافظ ابوبکر حامد نے اپنے خطاب میں یونس اکبانی کی خدمات کی ستائش کی۔ایم اے خلیل صدر مسجد خضراء نے اپنے خطاب میں ٹرسٹ کے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی

 

۔ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین نے بھی خدمات کی ستائش کی۔اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کرنے سے ہوا۔مفتی عبدالغنی قاسمی کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔مولانا اسلم نہدی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔اس اجلاس میں شہر کے دانشوران،علماء کرام،مساجد کے صدور و دیگر احباب نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button