جرائم و حادثات

حیدرآباد ایرپورٹ پر 50 کروڑ کی کوکین ضبط

حیدرآباد: ڈی آر آئی نے حیدرآباد ایرپورٹ سامان میں چھپا‌کر لائی گئی 5 کلو کوکین ضبط کرلی جس کے مالیت پچاس کروڑ بتائی گئی ہے۔

 

 

مخصوص انٹیلی جنس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی کے افسران نے یکم ستمبر 2023 کو ایک ہندوستانی شہری سے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے حیدرآباد پر این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت کوکین ضبط کی ہے۔

 

 

براؤن ٹیپ میں لپٹی ہوئی ممنوعہ اشیاء کو بڑی چالاکی سے بیاگس وغیرہ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ اس کوکین کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں50 کروڑ بتائی‌جاتی ہے۔ یہ مسافر لاؤس سے حیدرآباد کے راستے سنگاپور گیا تھا اور دہلی واپس ہورہا تھا۔

 

 

کوکین نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ 1985 کے تحت کوکین ضبط کر لی گئی ہے۔ مسافر کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس سنڈیکیٹ کے دیگر ارکان کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button