نیشنل

تلنگانہ کے نظام آباد، نرمل ،بھینسہ جگتیال اور اے پی کے تین مقامات پر پی ایف آئی سے وابستہ افراد کے مکانات میں این آئی اے کے دھاوے

حیدرآباد _18 ستمبر ( اردولیکس) پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی) سے وابستہ افراد کے مکانات میں این آئی اے کے عہدیداروں نے دھاوے کئے ۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے عہدیداروں نے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مقامات پر پی ایف آئی سے وابستہ افراد کے مکانات میں ہفتہ کی آدھی رات کو دھاوے کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں چند مقامات اورنرمل ، بھینسہ، آرمور، پرکٹ اور جگتیال کے اسلام پورہ رحمت پورہ ،ٹاور سرکل میں ایک میڈیکل شاپ اور ٹی آر نگر ،کریم نگر میں بھی این آئی اے نے بعض افراد کے مکانات پر ہفتہ کی اولین وقت دھاوے کئے ۔اسی طرح آندھراپردیش کے کڑپہ، کرنول اور گنٹور میں بھی این آئی اے کی 25 سے زیادہ ٹیموں نے یہ دھاوے کئے ۔ پی ایف آئی کی جانب سے نوجوانوں کو کراٹے کی تربیت دینے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں قبل ازیں این آئی اے کے عہدیداروں نے نظام آباد سے دو افراد کو گرفتار کیا تھا ان کی اطلاعات پر یہ دھاوے کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button