جنرل نیوز

وزیر کے ٹی آر نے دیگر وزرا کے ساتھ مل کر رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا کو پرسہ دیا

عادل آباد ۔ ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے ریاستی وزراء اے اندرا کرن ریڈی،سبیتا ریڈی،سرینواس گوڑ کے ہمراہ آج عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی جوگورامنا کی والدہ کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر جوگورامنا کے آبائی گاؤں دیپائی گوڑہ پہونچ کر جوگورامنا کی والدہ جوگو بھوجمما کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور افراد خاندان کو پرسہ دیا اور ہمت افزاء کلمات کہے۔اس موقع پر جوگورامنا کے علاوہ ان کے فرزندان میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور جوگو مہیندر اور رشتہ داروں کے علاوہ مقامی پارٹی قائدین و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button