ایجوکیشن

طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لئے ایک نئے رجحان کے ساتھ ” پہلا قدم ” پروگرام کا تلنگانہ میں آغاز ۔

تلنگانہ میں محکمہ تعلیمات بنیادی تعلیم کے استحکام کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ محکمہ تعلیمات نے گزشتہ تعلیمی سال سے فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی ‏(FLN) بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی نام سے” پہلا قدم ،تھولی میٹو” پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام سے طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں قدرے بہتری آئی ہے۔ تاہم محکمہ تعلیمات کے افسران ، جنہوں نے گزشتہ تعلیمی سال میں ‘تھولی میٹو’ کے نفاذ کے دوران میدان میں پیش آنے والی مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے اس بار اسے زیادہ مسلح طریقے سے نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لیے اساتذہ کو پہلے سے ہی ضروری تربیت دی جا رہی ہے۔

پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلباء میں پڑھنے، لکھنے اور مطالعہ کی مہارتیں حاصل کرنے کے لیے اساتذہ کو مادری زبان، انگریزی، ریاضی کی تربیت دی جا رہی ہے۔ پچھلے سال کی طرح، ضلع کے بیس ریسورس پرسن پہلے ہی ریاستی سطح پر تربیت حاصل کر چکے ہیں، اور انہوں نے اس ماہ کی 24 سے 26 تاریخ تک ہر منڈل سے دس آرپیس کو تربیت دی۔ اس طرح حیدرآباد ضلع کے 16 منڈلوں (24 زون) میں 200 افراد نے تلگو، انگریزی اور اردو میڈیم میں تربیت مکمل کی ہے۔

 

ٹریننگ تین مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ ایک مضمون میں دو دن تک تربیت دی جائے گی ۔ حیدرآباد ضلع میں 490 پرائمری اسکول ہیں، اور تربیتی پروگرام میں تقریباً 2200 اساتذہ شرکت کریں گے۔ اس تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد اساتذہ کو 200 صفحات پر مشتمل کتابیں فراہم کی جائیں گی جن میں اسباق اور پیریڈ پلان شامل ہیں۔ طلباء کو ایس سی ای آر ٹی کے ذریعہ تیار کردہ مشغلاتی پرچوں (ورک شیٹس) پر مشتمل ورک بک دی جائیں گی۔ ان ورک شیٹس کے زریعے اساتذہ پر کام کا بوجھ کم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں واضح رہے کہ یہ کام پروفیسر تحسین سلطانہ میڈم صدر شعبہ نصاب و درسی کتب ایس سی ای آر ٹی کی رہنمائی و نگرانی میں مکمل کیا گیا اور اس مواد کی ڈیزائننگ اور بر وقت تکمیل میں جناب ایوب احمد ناصر صاحب، محمد عبدل قیوم صاحب کی خدمات نا قابل فراموش ہیں – محکمہ تعلیمات کی پرنسپل سیکریٹری محترمہ واکاٹی کرونا میڈم نے محبوبیہ ہائی اسکول عابڈس میں منعقدہ تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور ضلعی مہتمم تعلیمات حیدرآباد آر۔روہنی کی کارکردگی کی ستائش کی۔

 

ماڈیول میں ہر سبق کو 5 + 1 انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

گزشتہ تعلیمی سال اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ذمینی سطح پر بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیمات نے اساتذہ سے جمع کی گئی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیریڈ پلان اور ورک شیٹس تیار کی ہیں۔ مثال کے طور پر کسی بھی ورک شیٹ میں اردو ،تیلگو، انگریزی، ریاضی وغیرہ، ہر مضمون کے لیے 5+ 1 اپنایا گیا ہے یعنی پانچ تدریسی و اکتسابی منصوبے پانچ کام کے دنوں میں مکمل کیے جاتے ہیں۔ ہر دور کے بعد طلباء اساتذہ کی رہنمائی میں چھٹے دن احتسابی پرچے مکمل کرتے ہیں۔ اس کے بعد اساتذہ طلباء کی ترقی کا جائزہ لے سکتے ہیں ۔ کامپلیکس ہیڈ ماسٹر ، منڈل ایجوکیشن آفیسرس، گزیٹیڈ ایچ ایم پروگرام کے نوڈل آفیسر ہیں جن کے زریعے اس پروگرام کی نگرانی کی جائے گی۔ ضلعی سطح پر ڈی ای او، سیکٹورل افسران اور ایس سی ای آر ٹی افسران کے ساتھ مانیٹرنگ ٹیموں کی نگرانی ہوگی۔

 

۔محترمہ آر روہنی، ڈی ای او، حیدرآباد نے کہا کہ یہ حکومت کے اخلاص کا منہ بولتا ثبوت ہے

عام طور پر پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو ورک بک دی جاتی ہیں۔ یہ بڑی بات ہے کہ ریاستی حکومت نے اس تعلیمی سال ‘تھولی میٹو پہلا قدم’ کے اس حصے میں سرکاری پرائمری سطح کے لاکھوں طلباء کو ورک شیٹ اور اساتذہ کو کتابیں بھی فراہم کی ہیں۔ اساتذہ بھی خوش ہیں کہ ان کتابوں کی وجہ سے ان کے کام کا بوجھ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔

 

اس موقع پر اسٹیٹ ریسورس پرسنز ، بشیرا بیگم ، شاہد علی حسرت ،ادیے کمار، اوما دیوی ،نیراجا،نسیم‌النساء بیگم ، ذبیدہ خاتون ،انوپما، وانی پاروتی کہکشاں ناز اور مختلف منڈلوں کے آر پیز موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button