تلنگانہ

دفاع توحید میں 7سال بعد مولانا سید تقی رضا عابدی تقی آغا صاحب کو فتح و جیت

حیدرآباد (راست)صدر تنظیم جعفری مولانا تقی آغا صاحب پر اخباری مسلک کی جانب سے ایک مقدمہ کیا گیا تھا اور الزام تھا کہ انہوں نے اُنکی کتاب کو مجلس میں چاک کردیا تھا ۔جس کتاب میں نعوذباللہ اللہ تعالٰی کی توہین اور امام علی السّلام اور آئمہ کے تعلق سے غلو کیا گیا تھا ۔مسلمانوں کے مسلمہ عقائد پر حملے کیے گئے تھے ۔

مولانا نے اسکو اسلام اور مسلمان مخالف کتاب قرار دیا تھا جس پر حقائق علی خان عابدی عباس نواب نے مقدمہ کیا تھا جو 7 سال سے عدالت میں جاری تھا۔آج نامپلی کورٹ نے اس مقدمے کو خارج کردیا جس پر شیعہ مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ملک بھر سے مولانا کو اور انکی تنظیم کے اراکین خاص کر نقی موسوی بھی قابل مبارک باد ہے جو اس مقدمہ میں ایڈوکیٹ ظفر صاحب کے ہمراہ ہمکاری کرتے رہے ان کو اور اراکینِ تنظیم کو مبارکہ بعد کا سلسلہ جاری جعفر حسین صداے حسینی نے اس جیت کو حق کی جیت قراردیا اور باطل افکار کے خلاف مولانا تقي اغا کی استقامت کو دِیگر علماء کے لیے مثال قرار دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button