مبارکباد

محترمہ فرزانہ تحسین کو اردو اکیڈیمی کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

محترمہ فرزانہ تحسین بی اے بی ایڈ اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول کاچیگوڑہ ( حمایت نگر زون ) بنت جناب محمد تقی الدین صاحب (ریٹائرڈ ملازم بی ایچ ای ایل ) کو اردو مسکن خلوت میں منعقدہ تقریب میں تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈ یمی نے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ ( براۓ سال 2021) عطا کیا ھے یہ ایواڈ جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدرنشین تلنگانہ ریاست اردو اکیڈیمی کے ہاتھوں دیا گیا –

اس موقع پر جناب بی شفیع اللہ سکریٹری ڈائریکٹر اردو اکیڈیمی بھی موجود تھےمحترمہ فرزانہ تحسین کا پہلا تقرراکتوبر1996 میں گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ علی بنڈہ پر عمل میں آیا تھا بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول اعظم پورہ 2 ‘اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فرسٹ لانسرز پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں محترمہ فرزانہ تحسین نے ٹیچرس ہینڈ ماڈیولس کی تیاری میں بھی سرگرم رول ادا کیا ھے منـڈل ‘ ڈسٹرکٹ اور ضلعی سطح پر بھی انہوں نے بحیثیت ریسورپرسن قابل قدر خدمات انجام دی ہیں

 

ساتویں اور دسویں جماعت کی سوشیل اسٹڈیز کی کتاب کے ادارتی بورڈ میں بھی محترمہ شامل ہیں وہ بزم اساتذہ تلنگانہ اردو کی نائب صدر بھی ہیں ـ ایوارڈ ملنے پر ڈپٹی ای او حمایت نگر زون ‘ ہیڈ مسٹریس جی بی ایچ ایس کا چیگوڑہ محترمہ ڈی سو کنیا ‘ اسکول کے اساتذہ ‘ اساتذہ یونینوں کے قائدین نے انہیں دلی مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button