جنرل نیوز

جامعۃ البنات حیدرآباد کی سمسٹر (2) کی سرگرمیوں پر ایک نظر

 

 

حیدرآباد: انتظامیہ جامعۃ البنات حیدرآباد کے بموجب جامعہ میں تقریری اور تحریری صلاحیت کو پروان چڑھانے کی ممکنہ کوشش کی جاتی ہے اور اس کے لیے *تقریر اور مضمون نویسی* کا بھی باقاعدہ امتحان لیا جاتا ہے۔ذمہ داران جامعہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ چنانچہ ہمیشہ کی طرح سال رواں بھی مختلف کوئز مقابلے مثلاً

سیرت النبی کوئز (عربی / اردو)

صحابہ کرام کوئز

بیت بازی

آیات قرآنی کے تحت پینٹنگ مقابلہ

حمد ، نعت اور ترانے وغیرہرکھے گئے جس میں طالبات نے ذوق و شوق سے حصہ لیا اور انعامات حاصل کئے۔

ہدایہ انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے منعقدہ سیرت مقابلہ میں بھی طالبات نے حصہ لیا اور بہترین مظاہرہ کیا۔ نیز ادارہ ادب اسلامی کے تعاون سے حالات حاضرہ پر موضوعاتی مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا۔علوم القرآن اور علوم الحدیث پر 4 توسیعی لیکچرز کا انعقاد عمل میں آیا۔فضیلت اولی و ثانیہ کی طالبات نے علوم القرآن کے مختلف موضوعات پر مقالے لکھے اور پریزنٹیشن پیش کیا۔یوم جمہوریہ کے موقع پر "دستورِ ہند، حقوق و ذمہ داریاں” عنوان کے تحت ایک پروگرام رکھا گیا جس کو ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد نے مخاطب کیا۔

 

مذکورہ بالا سرگرمیوں کے بعد طالبات کو مزید تازہ دم کرنے کے لیے سیر و تفریح کے لیے لے جایا گیا، جس سے طالبات کافی لطف اندوز ہوئیں۔مذکورہ تفصیلات سے آپ کو بخوبی اندازہ ہوا ہوگا کہ جامعہ اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اور الحمدللہ کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button