جنرل نیوز

ورنگل میں اسلامی کوئز اور نعتیہ مقابلوں کا انعقاد

حافظ محمد شاہد احمد صدر جامعہ اسلامیہ دارلعلوم فاطمہ نسوان ور نگل نے کہا کہ نئی نسل کی لڑکیوں میں دینی معلومات میں اضافہ کرنے کوئز مقابلہ اور حضور اکرم اور نعت شریف کے مقابلوں کا کامیاب انعقادعمل میں لایا گیا۔ اسلامی تاریخی معلومات اور معاشرہ کی اصلاح کیلئے موجودہ حالات میں اسطرح کے پروگرام بے حد ضروری ہیں جس کیلئے ایک کوشش کی گئی جو ہرلحاظ سے کامیاب ثابت ہوئی۔ اسلامی کوئز اور نعتیہ مقابلہ میں تین سو سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ پروگرام کا اہتمام جامعہ اسلامیہ دارلعلوم فاطمہ نسوان ایل بی نگر ور نگل نے کیا جس میں ورنگل اور ہنمکنڈہ کے مدارس واسکول کے طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ نعتیہ مسابقہ میں انعام اول مدرسہ دارالسلام للبنات کے طالبہ کو حاصل ہوا۔ انعام دوم جامعه قرآن للبنات نے حاصل کیا۔ اور انعام سوم مدرسه تنویر البنات صوبہ داری نے حاصل کیا اس طرح سے سیرت النبی اور کوئز میں انعام اول 10,000 روپے جامعہ اسلامیہ دالعلوم فاطمہ نسوان نے حاصل کیا۔ انعام دوم 5000 روپے جامعہ القرآن اللبنات کے طالبات نے حاصل کیا اور انعام سوم 3000 روپے مدرسہ اشرف العلوم للبنات ایل ہی نگرکے طالبات نے حاصل کیا۔

 

ججس کے طور پر مولانا عبدالغفور حسامی ناظم ضیاء القرآن وخطیب مسجد حسینی ( حیدرآباد اور مولا نا عبدالغفار قاسمی( کویت) نے شرکت کی۔ مفتی محمداظہر الدین ناظم مدرسہ جمال القرآن پر کال محمد خواجہ مجتہدالدین ، چیرمین ایم کے ایم نعت اکیڈمی نے نعتیہ مسابقہ کی نگرانی کی اور حکم کے فرائض انجام دیے۔

 

مہمان علماء اکرام نے انتظامی کمیٹی فاطمہ نسوان کے ذمہ دار حافظ شاہد احمد صد کمیٹی محمدنور الدین محمد افضل محمد عبدالسبحان کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام میں جامعہ اسلامیہ فاطمہ نسوان کے علماء کرام مولانا صفی الله خان مولانا مفتی محمد عبد الحفیظ مولانا محمد یونس مولا نا فاروق اور تمام ہی معلمات وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مفتی اظہر الدین کی دعا پر دو روزہ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button