انٹر نیشنل

عمرہ زائرین کے لئے ایک اور سہولت۔ مکہ میں فری شٹل بس سروس

ریاض ۔ کے این واصف

زائرین کے لئے انتظامیہ نے ایک اور سہولت کا اہتمام کیا جو عمرہ پر آنے والوں آرام دہ اور سہولت بخش اقدام ہے۔ اور یہ بس سروس عمرہ زائرین میں مقبول ہورہی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ’حافلات مکہ‘ نے اس سال پہلی بار عمرہ زائرین کو مقدس شہر میں مفت بس سروس فراہم کی ہے۔

بتایا گیا کہ مفت شٹل بس سروس کی وجہ سے شہر میں ہونے والے ٹرافک ہجوم میں کافی کمی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مفت بس سروس کے تعداد بڑھا دی گئی ہے۔یاد رہے کہ جو زائرین مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد ایک سے زیادہ بارعمرہ کرنا چاہتے ہیں انہیں مسجد التنعیم یا مسجد عائشہ سے احرام باندھنے کے لیے جانا ہوتا ہے۔زیادہ تر زائرین مسجد التنعیم کا رخ کرتے ہیں۔ انہیں آنے جانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مفت بس سروس کا بندوبست کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button