جنرل نیوز

عادل آباد ۔ بنگاری گوڑہ کی عوام کے لئے خوشخبری ، رکن اسمبلی جوگورامنا نے اپنے وعدے کے مطابق گھروں کے نمبرات دینے کا کیا بڑا اعلان ، میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے کیا انکشاف

عادل آباد۔23/ستمبر(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے میونسپل حدود میں واقع وارڈ نمبر 4 بنگاری گوڑہ کی عوام کے لئے خوشخبری ہے۔بنگاری گوڑہ کی عوام کا دیرینہ خواب پورہ ہونے والا ہے۔یہاں کی عوام کو سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا اپنے وعدے کے مطابق گھروں کے نمبرات/پٹہ جات تقسیم کا عمل شروع کررہے ہیں

 

۔بنگاری گوڑہ کی عوام گھروں کے نمبرات کے حصول کیلئے کافی فکر مند تھی۔بعض سیاسی جماعتوں نے یہاں عوام کو لبھانے یا برسراقتدار حکومت کے خلاف عوام کو بہکانے کی بھرپور کوششیں۔اور رکن اسمبلی جوگورامنا کے خلاف اکسایا گیا۔تاہم میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی خصوصی دلچسپی اور رکن اسمبلی جوگورامنا نے جو بنگاری گوڑہ کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بنگاری گوڑہ کے لوگوں کو جب تک گھروں کے نمبرات نہیں دیے جائیں گے اس وقت تک ووٹ بھی نہیں مانگیں گے۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے بروز ہفتہ 23 ستمبر 2023 کو صبح کی اولین ساعتوں میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کے ہمراہ بنگاری گوڑہ کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کی عوام کو خوشخبری سنائی اور اتوار 24 ستمبر 2023 کو 11 بجے دن بمقام راج محل فنکشن ہال میں گھروں کے نمبرات دینے کا بڑا اعلان کیا ہے۔

 

جس سے بنگاری گوڑہ کی عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ واحد حکومت ہے جو صرف عوامی مفادات کے لئے انتہک جدوجہد کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کی خصوصی کاوشوں سے عادل آباد روز افزوں ترقی کی سمت گامزن ہے۔ظہیر رمضانی کا کہناتھا کہ رکن اسمبلی جوگورامنا نے بنگاری گوڑہ کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے اتوار کے روز گھروں کے نمبرات مختص کرنے جارہے ہیں

 

۔جو عادل آباد کی تاریخ میں ایک بہترین کارنامہ ہوگا۔اس دوران بہت سی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے عوام کو بہکانے کی کافی کوششیں کی جو کارگر ثابت نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button