تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد پولیس اسٹیشن پر بی جے پی قائدین اور کارکنوں کی غنڈہ گردی _ مقفل گیٹ کو توڑ کر زبردستی پولیس اسٹیشن میں داخل

عادل آباد۔21/اگست(اردو لیکس)عادل آباد میں بی جے پی نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر غنڈہ گردی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں زبردستی داخل ہوئے اور حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ عادل آباد ضلع بی جے پی صدر پائل شنکر کی قیادت میں عادل آباد ضلع مستقر میں گزشتہ روز  نرمل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اس دوران پتلے کو نذر آتش کرنے کو لیکر پولیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین اور کارکنوں کے درمیان بحث و تکرار اور ہاتھا پائی ہوگئی جس میں عادل آباد ضلع صدر پائل شنکر اور دیگر کارکنان زخمی ہوگئے۔

 

اس موقع پر پائل شنکر نے کہا کہ رُکن اسمبلی جوگو رامنا جو ہر قدم پر بی جے پی کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں انہوں نے عادل آباد پولیس کو گینگ میں تبدیل کر دیا اور پولیس کے ذریعے پُر امن احتجاج کرنے والے صدر پائل شنکر بی جے پی کے قائدین و کارکنوں پر حملہ کروایا۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر اندراکرن ریڈی نے اپنے اثاثوں کو بڑھانے کے لیے نرمل اربن ماسٹر پلان لایا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں کسی بھی بدعنوانی یا غیر قانونی کو روکنے میں سب سے آگے ہوگی۔نرمل ماسٹر پلان کے خلاف سابق رکن اسمبلی مہیشور ریڈی کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر پولس کے ذریعے بی جے پی کارکنوں پر لاٹھی چارج کروائی گئی

 

۔عادل آباد شہر میں پرامن احتجاج کے دوران ہونے والے اس غیر انسانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے، ہم اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں انہوں نے پولیس کو جوگو رامنا کے غنڈے قرار دیتے ہوئے پولیس کی جانب سے کی گئی لاٹھی چارج کی مذمت کی،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تین ماہ باقی رہ گئے ہیں، اگر پولیس کا رویہ ایسا رہا تو انتخابات کے دوران عادل آباد کے عوام کی حفاظت کون کرے گا؟انہوں نے کہا کہ ہم حملہ کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہم پولیس کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔

 

بعد ازاں بی جے وائی ایم کے زیراہتمام عادل آباد ون ٹاؤن کے سامنے بی جے پی لیڈروں پر پولیس حملے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کے حصے کے طور پر ون ٹاؤن کے سامنے ریالی نکالی اور احتجاج کیا۔ پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ کو تالہ ہونے کے باوجود بی جے وائی ایم قائدین نے گیٹ کو دھکے دے کر اندر داخل ہوئے اور بی جے پی رہنماؤں پر حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔اس دوران کچھ دیر کے لئے شہر میں کشیدگی دیکھی گئی۔

ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button