این آر آئی

سعودی یوم الوطنی کے موقع پر ادبی نشست اور کتابوں کی رسم اجرا

سعودی یوم الوطنی کے موقع پر ریاض کی معروف تنظیم ادبی فورم انڈین فرینڈ س سرکل(آئی ایف سی)کے زیر اہتمام مشاعرہ منعقد ہوا،جس میں سماجی، مذہبی اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس محفل کی صدارت ڈاکٹر سلیم خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے خواجہ مسیح الدین ابو نبیل،مہمانان اعزازی کی حیثیت سے مشتاق احمد اور سینئر صحافی کے این واصف شریک محفل رہے۔ نظامت کے فرائض حسان عارفی نے انجام دیئے۔

 

یہ نشست دو حصوں پر مشتمل رہی، پہلا حصہ نثری اور دوسرا حصہ شعری۔ نشست کا آغاز یوسف بن دانش کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ تنویر احمد تماپوری نے دو افسانچے پیش کئے ۔کے این واصف نے ایک انشائیہ اور خواجہ مسیح الدین ابو نبیل نے ”خوشبو کا کاروبار،، اور ”چاند تیسری شب کا،، پر مقالہ پیش کیا۔ صدر محفل ڈاکٹر سلیم خان نے افسانہ، انشائیہ اور مقالہ پر کہا کہ طاہربلال کی شاعری محض شاعری نہیں وہ قوم و ملت کا درد، تعمیری و اصلاحی فکر رکھنے والے شاعر ہیں۔انہوں نے ناہید طاہر کے لکھے ہوئے افسانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ناہید طاہر نے ان افسانوں میں سماج کے ابھرتے ہوئے مسائل، نئی نسل کی ذہنی کشمکش کی جانب اپنے قلم کو بڑی خوبی و مہارت سے رواں دواں رکھا

 

۔ بعد ازاں ان ہی کے ہاتھوں د ونوں کتابو ں کی رسم اجراء عمل میں آئی۔ شعری سفر کاآغاز جمیل احمد نے طاہر بلال کی نعت پاک سے کیا، اس مشاعرہ میں ہند و پاک کے شعراء کرام نے کلام پیش کیا۔ ادارہ کے صدر اور صاحب کتاب طاہر بلال نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button