نیشنل

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے ہر سال بلا تفریق مذہب وملت مستحق طلباء وطالبات میں تعلیمی وظائف کی تقسیم

سابق وزیر مہاراشٹر محمد عارف نسیم خان کا خطاب

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے ہر سال بلا تفریق مذہب وملت

مستحق طلباء وطالبات کو تعلیمی وظائف دیاجانا ایک شاندار روایت ہے :محمد عارف نسیم خان سابق وزیر حکومت مہاراشٹر

 

ممبئی25؍ستمبر ( پریس نوٹ ) ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بسنے والے تمام افراد کے دکھ درد میں کام آنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے کل(اتوار) کو ریاستی دفتر میں ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب مولانا حافظ مسعود حسامی کارگزار صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے زیر صدارت دفتر جمعیۃ میں منعقد کی جس میں کانگریس کے سینئر لیڈرمحمد عارف نسیم خان ، مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل ،حاجی بشیر موسیٰ پٹیل (چیرمین محمد حاجی صابو صدیق مسافر خانہ)،نظام الدین راعین (ترجمان کانگریس پارٹی)اور جے جے پولس اسٹیشن کے پی آئی جناب مختار شیخ نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

اس تقریب میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں 37؍ طلباء کو چیک دیکر اس مہم کا آغاز کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ہر سال سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات اس اسکیم سے مستفید ہوتے ہیں

 

اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر محمد عارف نسیم خان اور رکن اسمبلی امین پٹیل نے جمعیۃ علماء کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کی قیادت رہنمائی میں انجام پانے والے اس نیک کام کی کھل کر ستائش کی۔

 

جے جے پولس اسٹیشن کے پی آئی جناب مختار شیخ نے طلباء اوران کے سرپرستوں کو تلقین کی کہ وہ تعلیم حاصل کرنے میں اپنا دھیان مرکوز کریں اور قوم وملت اور ملک کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو ابھی سے تیار کریں۔

 

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اس پروگرام کو بحسن وخوبی چلایا اور اس مہم کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیۃعلماء ایک عرصے سے طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کو لیکر کافی فکر مند تھی ،ہمارا یہ احساس ہے کہ دیگر وجوہات کے ساتھ معاشی کمزوری بھی ڈراپ آؤٹ کا ایک اہم سبب ہے، اس لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سے زیادہ وسیع پیمانے پر جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر سے اسکالرشپ دئے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، ہمارے دفتر سے وکالت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو شہیدایڈوکیٹ شاہد اعظمی اسکالر شپ کے نام سے طالب علم کو مکمل فیس دینے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ دیگر کورسیس (انجینئرنگ اور میڈیکل)کے طلباء کو جزوی وظیفہ دیا جاتا ہے۔

مولانا نے یہ بھی کہا کہ جمعیۃ علماء شرعی حدود میں رہتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کوبھی تعلیمی وظائف اس لئے دیتی ہے کی سماج میں تعلیم عام ہو،جس کے نتیجے میں انسانیت کا بھلا ہوگا ۔

 

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے یہ بھی کہا کہ اب ہم نے جمعیۃعلماءمہاراشٹر کی طرف سے اسکول اور کالج کھولنے کاارادہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک قطعہ اراضی (6؍ایکڑ) ہم کو حاصل ہوگئی ہے ، اسپر تعمیر کا منصوبہ بن رہا ہے ،ان شاء اللہ جلد ہی اس سلسلہ کی خوش خبری ہم ملت کو پیش کریں گے۔

 

تقریب کا آغاز مولانا محمد اسلم القاسمی صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ،ممبئی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مولانا حافظ مسعود احمد حسامی کی دعا پر اختتام ہوا ۔

اس تقریب میںشرکت کرنے والے جمعیۃعلماء مہاراشٹرکے دیگر ذمہ داران میں مولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر، مفتی محمد یوسف خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر ، مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مولانا محمد اسید قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مشرقی زون،ممبئی، مولانا لیاقت علی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء سائوتھ زون،ممبئی ،مولانا یار محمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء سائوتھ سینٹرل زون،ممبئی ،حافظ محمد عارف انصاری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانے ،مولانا محمد زبیر قاسمی صدر جمعیۃعلماء پوئی،عقیل سعید صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماءبی وارڈسائوتھ ممبئی ،انوار گلزار احمد اعظمی ،ممبئی ،سراج الدین خان ممبئی و دیگر کے ہاتھوں موجود طلباء میں چیک تقسیم کیئے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button