انٹر نیشنل

امریکہ کے اسکول میں فائرنگ – تین بچے اور ٹیچر ہلاک،16سالہ حملہ آور بھی مارا گیا

امریکہ کی ریاست اوریگن کے شہر بینڈ میں ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں تین بچے اور ایک ٹیچر ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور کی فائرنگ کے دوران وہاں سے گزرنے والے ایک مقامی شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے جوابی فائرنگ کی، جس میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

 

اطلاعات کے مطابق، جمعرات کی دوپہر امریکی مقامی وقت کے مطابق مسلح حملہ آور اسکول کے گیٹ سے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوا۔ اسی دوران سڑک سے گزرنے والے ایک شخص نے اسے دیکھا اور ممکنہ بڑے سانحے کو روکنے کے لئے جوابی فائرنگ کردی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حملہ آور کی موت کی تصدیق کی۔

 

واقعہ کے وقت اسکول میں 400 سے زائد بچے موجود تھے۔ حکام کے مطابق، مقامی شخص کی بروقت کارروائی سے مزید بڑے جانی نقصان کو روکا جاسکا۔ حملہ آور کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔ تاہم، فائرنگ کے محرکات اور اسکول سے اس کے تعلق کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button