جرائم و حادثات
فینانسر کی ہراسانی سے تنگ آکر شوہر بیوی کی خودکشی۔ تلنگانہ کے نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد ۔ فینانسر کی ہراسانی سے تنگ آ کر شوہر بیوی نے خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ نظام آباد کے گائتری نگر میں پیش آیا۔
متوفی جوڑے کی شناخت سرینواس اور ممتا کے طور پر کی گئی ہے، ارکان خاندان اور مقامی افراد کا الزام ہے کہ فینانسر کی ہراسانی سے تنگ آ کر انہوں نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ زائد شرح سود پر قرض فراہم کر کے فینانسر اس جوڑے کو ہراساں کر رہا تھا
جس سے تنگ آکر انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ فینانسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے متعلقہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔