تلنگانہ

نارائن پیٹ میں عاشور خانہ اور قبرستان کی حصار بندی کا سنگ بنیاد _ وزیر داخلہ محمد محمود علی اور دیگر کی شرکت

نارائن پیٹ: 26 ستمبر (اردولیکس) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی کی ہدایت پر نارائن پیٹ اقلیتی قائدین کا ایک اجلاس ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اقلیتی قائدین نے بتایا کہ 30 ستمبر بروز ہفتہ کو ریاستی وزیر داخلہ تلنگانہ محمد محمود علی’ فینانس کارپوریشن چیرمین تلنگانہ امتیاز اسحاق ودیگر قائدین شرکت کریں گے۔

 

اس موقع پر اقلیتی قائدین نے بتایا کہ محمد محمود علی ریاستی وزیر داخلہ تلنگانہ ودیگر نارائن پیٹ میں سبھاش روڈ پر عاشورخانہ کا سنگ بنیاد’ اخلاص پور کے پاس ایکو پارک کا افتتاح’ پلہ بزرگ میں واقع قبرستان کی بونڈری وال کا سنگ بنیاد اور اسکے علاوہ خواتین کے لئے سلائی مشین تقسیم پروگرام میں شرکت کریں گے۔

 

اس موقع پر بی آر ایس پارٹی سے وابستہ قائدین نے پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور عوام بالخصوص مسلمانوں سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر محمد نواز موسی’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ محمد محمود انصاری صدر اقلیتی سیل بی آر ایس’ محمد چاند پاشاہ ذی ٹیکس مارکٹ کمیٹی ڈائریکٹر’ مولانا ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی’ اے آر الرحمن’ سرفراز حسین’ دستگیر چاند’ فیروز’ معین انپور’ غوث چاند’ فیروز’ اظہر ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button