جنرل نیوز

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جنگاؤں میں خون کے عطیے کے کیمپ کا انعقاد

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تیلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائیز سرویس اسوسی ایشن ضلع جنگاؤں کی جانب سے اور ہم ساتھ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ہر سال کی طرح اس سال بھی خون کے عطیے کا کیمپ رکھا گیا

 

اس کیمپ کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر اف پولیس جنگاؤں دیویندر ریڈی اور سرکل انسپیکٹر اف پولیس جنگاؤں سری نواس، مونسپل کونسلر محمد صمد، صدر جامع مسجد مسیح الرحمن نے کیا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اے سی پی نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا انسانیت کی خدمت ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے ایسے انسانیت کی خدمت کے کام کرنا یقینا قابل مبارکباد ہے انہوں نے ٹی ایس میسا کے ذمہ داران کو مبارکباد دی اور اس قسم کے دیگر سماجی خدمات میں بھرپور ساتھ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ریاستی سیکرٹری محمد خواجہ مجتہد الدین اور ریاستی کوارڈینیٹر محمد تحسین نے خون کے عطیہ دیتے ہوئے پروگرام کا اغاز کیا

 

اس موقع پر میڈیکل افیسر ڈاکٹر سگنا کر راجو محمد معراج الرحمن ہم ساتھ فاؤنڈیشن کے ذمہ دار محمد یعقوب پاشا ٹی ایس میسا جنگاؤں کے صدر انکشاولی معتمد محمد جلیل خازن محمد حفیظ اعزازی صدر عبدالمتین اطہر ، امتیاز الدین، محمد مجیب الرحمن محمد صادق علی ایڈوکیٹ اظہر الدین محمد انور شریف ارشد الرحمن سید جہانگیر محمد سراج مہیمن الدین محمد اسماعیل، عظیم ہند کے علاوہ بلا لحاظ مذہب و ملت افراد نے خون کا عطیہ دیا صدر مہیلا بی ار ایس پارٹی نے بھی اس موقع پر خون کا عطیہ دے کر اس پروگرام میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button