جنرل نیوز

عادل آباد کے سینئر مجلسی لیڈر سراج قادری کا انتقال

عادل آباد ۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُون عادل آباد کے سینئر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر جناب سراج قادری صاحب کا انتقال ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو مغفرت عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

 

ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اُن کے گھر والوں کو اور تمام چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انشااللہ نماز جنازہ کل بعد نماز عصر مسجد محمدیہ عیدگاہ میدان بھکتاپور میں ادا کی جائے گی۔وہ مختلف جسمانی عوارض، بالخصوص پھیپھڑوں کے کینسر کے سبب کافی کمزور ہوگئے تھے۔

 

چند ماہ تک حیدرآباد میں علاج کرانے کے بعد انہیں عادل آباد منتقل کردیا گیا تھا، جہاں وہ اپنے بڑے فرزند فہیم قادری کے گھر پر آرام کررہے تھے کہ منگل کی رات قریب 10 بجے کہ آس پاس ان کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button