ایجوکیشن

ایم ایس کریٹئو اسکول کے طلبہ کو باوقار انٹرنیشنل میتھس اولمپیاڈ میں 138گولڈ میڈلس حاصل

حیدرآباد۔3مئی (پریس ریلیز) ریاضی یا میتھس کوتمام سائنسی علوم کی ماںسمجھا جاتا ہے ۔ آرٹیفیشیل انٹلجنس کی بڑھتی اہمیت کے اس دور میں علم ریاضی کی قدر میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایم ایس کریٹئو اسکول کے طلبہ کو علم ریاضی یا میتھس سے مزید قریب کرنے اور ان میں اس علم کے تئیں مزیددلچسپی پیدا کرنے کے لئے طلبہ کو باوقار کو انٹرنیشنل میتھمٹکس اولمپیاڈ میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی ۔ اس سال پہلی بار ایم ایس کے 1331 طلبہ نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور ان میں سے 138طلبہ گولڈ میڈلس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس مقابلے کے لئے امتحان 12 ڈسمبر2022 کو منعقد کیا گیا تھا ۔

اس مسابقت میں ایم ایس کے تیسری جماعت سے لے کر نویں جماعت کے طلبہ نے حصہ لیا تھا۔اس کے علاوہ ان کامیاب طلبہ میں سے 5طلبہ نے پیش رفت کرتے ہوئے میتھس اولمپیاڈ کے لیول ٹومیں بھی کامیابی حاصل کرنےکا اعزاز حاصل کیا۔انٹرنیشنل میتھس اولمپیاڈ کے مقابلوں میں شاندار مظاہرہ پر طلبہ کی تہنیت اوراس کامیابی کا جشن منانےکے لئے حیدرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب طلبہ کے ساتھ ہی ساتھ ان کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا ۔

اس موقع پرایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایک مشن پر کام کررہا ہے جس کا مقصد طلبہ کو آئیڈل سٹیزنس بنانا ہے۔اسی سلسلہ میں ایم ایس نے ہونہار طلبہ کو آئی اے ایس بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور آئی اے ایس اکیڈمی چلائی جارہی ہے۔ جس میں خدمت انیشیٹو کے تحت 40 طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں انہوں نے زور دیا کہ ہمارا ملک بیروکریسی سے چلتا ہے اور ہمیں اس ملک کو بیروکریٹس دینا ہے اور ایم ایس اس کے تحت کام کررہا ہے۔

ایم ایس میں 3000 اسٹاف تعلیم کے معیار کو ابھارنے کے لیے کام کررہا ہے۔ انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کے لئے گول سیٹ کرنے اوراسکول کےابتدائی مرحلے پر ہی ان کی ہمت افزائی کرنے اور ہر موڑ پر انہیں سپورٹ کرنے کا مشورہ دیا۔انور احمدنے اس توقع کا اظہار کیا کہ انٹرنیشنل میتھس اولمپیاڈ طلبہ کو اپنے مقصد میں کامیابی کے لئےپہلی سیڑھی ثابت ہوگی۔

اس موقع پر سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کے طلبہ نےپہلی بار انٹرنیشنل میتھس اولمپیاڈمیں حصہ لیا ۔ اوریہ پہلا سال حوصلہ افزاء رہا ۔ ایم ایس کا اگلا نشانہ انٹر نیشنل سائنس اولمپیاڈ ہے جس کا انعقاد21نومبر 2023کو ہوگا۔اس کے علاوہ اگلا انٹرنیشنل میتھمٹکس اولمپیاڈ30نومبر کو منعقد ہوگا جس کی تیاری ایم ایس کے طلبہ کریں گے۔ اس کے علاوہ انگلش اولمپیاڈ میں حصہ لینے کے لئے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ انہوں نےمیڈل حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر طلبہ نے پہلی بار کوئی میڈل حاصل کیا ہے انہوں نےآگے کہا کہ ان کی یہ کامیابی آخری نہیں ہے بلکہ انشاءاللہ یہ پروسس جاری رہے گا ۔

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےوائس چیرپرسن نزہت صوفی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل میاتھ اولمپیاڈ میں گولڈ مڈل حاصل کرنے والے طلبہ کا تعلق ایم ایس کریٹیو اسکول کے 18 برانچس سے ہے ،جن میں کامیابی حاصل کرنے والے زیادہ تر طلبہ کا تعلق چھٹی جماعت سے ہے ۔ انہوں نے گریڈ 6 کے بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے والدین کی ستائش کی کہ انہوں نے اپنے بچوں کی ہمت افزائی کی۔اس سلسلہ میں انہوں نے ٹیچرس کی بھی ستائش کی۔انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ ان کے بچوں کو تعلیم کے ا علیٰ مقصدسے واقف کروآئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس میں چھٹی جماعت سے اولمپیاس پروگرام کے ذریعہ مسابقتی امتحانات کے لئےتیار ی کا نظم ہے ۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ تعلیم کی پلاننگ کریں اور ساتھ ہی ساتھ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور کہا کہ بچےہمارا مستقبل ہیں ان کوفیوچر تھنکرس بننے کی ضرورت ہے جو نہ صرف اپنا خیال رکھیں بلکہ دوسروں کے ساتھ اپنی کامیابی شئیر کر سکیں۔ اپنی کمیونٹی اور ملک کی کامیابی و ترقی میں شراکت دار بنیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button